چاہتا ہوں بیٹی کی ساری تکلیف خود لے لوں ۔۔ پاکستان کی چند نامور شخصیات جو بیٹیوں کی فکر میں رہتے ہیں
سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔
شاہد آفریدی کا شمار ان چند شخصیات یں ہوتا ہے جن کے بارے میں مداح جاننا چاہتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی بیٹیوں سے متعلق بھی خبریں کافی وائرل تھیں جس میں والد اور بیٹیوں کی کھٹی میٹھی گفتگو کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
لیکن شاہد آفریدی کی بھی ایک تصویر کافی وائرل ہوئی جس میں اپنی بیٹی کے پاس موجود ہیں جو کہ زیر علاج ہے، یہ تصویر اگرچہ پرانی ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کے لیے باپ کی آنکھوں میں موجود بیٹی کے لیے فکر، محبت اور پریشانی کو بخوبی بیان کر رہی ہے۔
صارفین اس تصویر میں ایک والد کی محبت اور تڑپ کو بخوبی محسوس کر پا رہے ہیں۔ ظاہر ہے جب بیٹی بیمار ہو تو والد کھانا پینا بھی بھول جاتا ہے، ساری خوشیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔
یہ تو پھر لالہ ہیں جو اپنی بیٹیوں پر جان چھڑکتے ہیں، جنہوں نے ہر بیٹی کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
انشاء آفریدی سمیت ساری بیٹوں کو والد سپورٹ تو کرتے ہی ہیں لیکن انشاء کے رشتے کے بعد سے والد کا بیٹی کے لیے جذبات اور احساسات کا سمندر مزید گہرا ہو گیا ہے۔ لالہ کے لیے بیٹی اب بھی چھوٹی ہی ہیں، تب ہی رشتے کے وقت بھی بڑوں سے مشورہ ضرور کیا تھا۔
اداکار سعود بھی بڑی بیٹی کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں، وہ بیٹیوں کے لیے فکرمند تو ہیں ہی ساتھ ہی انہیں بہترین تعلیم اور ایک اچھے مستقبل کے لیے بھی کوشاں ہیں۔
ندا یاسر کے شو میں جویریہ کا کہنا تھا کہ جب بڑی بیٹی پیدا ہوئی تو انہیں بہت فکر ہوتی تھی، رات کو سوتے ہوئے بھی اٹھ کر بیٹی کی فکر کیا کرتے تھے۔ جب بیٹی اسکول جانے لگی تو گیٹ کے اندر تک چھوڑ کر آتے اور باہر ہی کھڑے رہتے تھے۔
اب سعود کی بیٹی اتنی بڑی ہو گئی ہیں کہ اب انہیں یونی ورسٹی کی تعلیم کے حوالے سے بھی سوچنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ایک بہترین یونی ورسٹی بھی آگے بڑھنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری بڑی بیٹی بختاور کو ایک بہترین گھرانے میں بیاہ کر اب تھوڑا سکون میں ہیں لیکن ان کی دوسری بیٹی آصفہ بھی اب بابل کے گھر جانے کے لیے تیار ہیں، لیکن آصف بطور والد اس لیے بھی پریشان ہیں کہ آصفہ نرم دل انسان ہے، جو انسانوں اور جانوروں دونوں سے بے حد محبت کرتی ہے۔
سیاست میں بھی دلچسپی رکھنے والی آصفہ کے حوالے سے ہر والد کی طرح آصف زرداری کا بھی ارمان ہے کہ بیٹی جلد از جلد اپنا گھر بسا لے۔
چھوٹی بیٹی آصفہ والد کے بے انتہا قریب ہیں، دوران جلسہ جب آصفہ کو ڈرون لگا اور زخمی ہوئیں تو والد سے رہا نہ گیا اور فورا بیٹی کے پاس چل دیے، آصف علی زرداری کی آنکھوں میں بیٹی کے لیے پریشانی موجود تھی۔
محمد یوسف کا تعلق ایک مسیحی خاندان سے تھا مگر اسلام سے اس حد تک متاثر ہوئے کہ پورے گھرانے نے نہ صرف اسلام قبول کر لیا بلکہ دعوت تبلیغ میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔
حال ہی میں محمد یوسف کی بڑی بیٹی کی شادی ہوئی ہے، اپنی بیٹی کی شادی کی خوشخبری کرکٹر نے مداحوں سے ٹوئیٹر پر شئیر کی تھی، محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی میرے آنگن میں ٹھہریں کی تری یادیں تری باتیں لو مبارک ہو تمہیں وقت سفر اب الوداع جاو بابل کے نگر سے اپنے گھر الوداع اے مری دختر مری نور نظر اب الوداع۔
یقین نہیں ہو رہا تھا کہ جس بیٹی کو وہ اپنی گود میں کھلایا کرتے تھے، ناز کرتے تھے آج اسی کے سر دست شفقت رکھ کر رخصت کر رہے تھے۔ محمد یوسف کی آنکھوں میں آنسوں اور دل میں بیٹی کی یاد تھی۔