عمران خان کے شرٹ پہننے کی وجہ سے جیرڈونی کی سیل میں 1050 فیصد اضافہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ جیرڈونی امریکہ میں قائم کمپنی ہے جس کی پراڈکٹس امریکہ اور پاکستان کے علاوہ سنگاپور، کینیڈا، میکسیکو ،
متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی دستیاب ہیں۔برانڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہ حسن کا کہنا ہے کہ وہ بھی عمران خان کی طرح محنت پر یقین رکھتے ہیں۔
ہمارے لیے بحیثیت قوم پسینہ بہانے اور محنت کرنے کا یہ اہم موقع ہے اور اسی کے ذریعے ہم اپنے کل کو بہتر بناسکتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے جیرڈونی برانڈ کی پولو ٹی شرٹ پہنی گئی تو اس کی فروخت میں 1050 فیصد اضافہ ہوگیا۔ عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں جیرڈونی برانڈ کی پولو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی،
عمران خان کی طرف سے یہ شرٹ پہننے کے بعد برانڈ کی سیلز میں 380 فیصد تک اضافہ ہوا۔ جب اس حوالے سے مختلف قومی اخبارات و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خبریں سامنے آئیں تو شرٹ کی فروخت میں 1050 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
ایک سال پہلے قائم ہونے والے جیرڈونی برانڈ کیلئے یہ پہلا موقع ہے کہ اس کی کسی پراڈکٹ کو عوامی سطح پر اتنی زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے شرٹ پہننے کے بعد ان کے سوشل میڈیا پر شرٹ کے آرڈر دینے والے
اور اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے
جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت1 ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔