in

وفا و محبت کی عظیم تصویر ۔۔ 25 سال بیمار شوہر کی خدمت کرنے والی بیوی نے اپنے ایک عمل سے آج کی عورتوں کو کیا پیغام دیا؟

وفا و محبت کی عظیم تصویر ۔۔ 25 سال بیمار شوہر کی خدمت کرنے والی بیوی نے اپنے ایک عمل سے آج کی عورتوں کو کیا پیغام دیا؟

جب کسی بھی شوہر کی بیوی مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیتی ہے تو اس کی زندگی پھولوں جیسی کومل ہو جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے ساتھ ایک ایسا واقعہ شیئر کر رہے ہیں جو معاشرے کی ان تمام عورتوں کیلئے پیغام ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں۔

یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر ریاض کا ہے جہاں گزشتہ 25 سال سے بیوی دن رات اپنے شوہر کی خدمت میں مصروف ہے

کیونکہ اس کا شوہر بہت زیادہ بیمار ہے، بستر سے ہل نہیں سکتا۔ اب تو کھانا بھی اسے خوراک کی نالی سے دیا جاتا ہے۔ لیکن اس بیوی نے تو وفاو محبت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔

تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ عورت اسپتال میں غم و پریشانی کے عالم میں اپنے شوہر کے پاس ہی بیٹھی ہوئی،

اس تصویر نے تو سوشل میڈیا پر ہلچل ہی مچا دی تھی۔ تصویر کے وائرل ہونے پر بیٹا ھتان العسلی کہتا ہے کہ میں نے ماں کے عالمی دن کے موقعے پر یہ تصویر شیئر کی جبکہ یہ تصویر 10 سال پرانی ہے۔

بیٹے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم 5 بہن بھائی ہیں اور والدہ سب کا خیال رکھتی ہیں

مگر والد کی خدمت میں 25 سالوں تک انہوں نے کبھی ناغہ نہیں کیا

جس پر اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ ھتان جمال العسلی خود سیاحت کے فروغ اور آثار قدیمہ کیلئے کام کرتے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گھر میں خوشحالی لانے والی سات چیزیں

لگتا ہے یہ میرا آخری آپریشن ہوگا ۔۔ شعیب اخترنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی، اسپتال سے ویڈیو پیغام جاری