23 انچ کے ڈولے،دراز قد،باکمال فٹنس ،دنیا کے مشہور باڈی بلڈر کی دردناک موت ،وجہ ایسی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں
23 انچ کے ڈولے(بائی سیپس) بنانے کے لیے جان لیوا تیل کے انجیکشن لگا کر مشہور ہونے والا برازیلین باڈی بلڈر اور ٹک ٹاک اسٹار 55 سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے ولادیر سیگاتو ایک مشہور باڈی بلڈر اور ٹک اسٹار تھے ،
چھ سال قبل انہیں ڈاکٹروں کی جانب سے جان لیوا تیل سینتھول کے انجیکشن لگانے سے منع کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق فالج اور انفیکشن کے خطرے کے باوجود انہوں نے کئی سالوں سے سینتھول کے انجیکشن کا استعمال جاری رکھا تاکہ وہ اپنے مسلز کو بڑھاسکے اور خوبصورت نظر آسکے۔ ولادیرسیگاتو کو گزشتہ روز سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا
جہاں بعد ازاں ان کی موت ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق ولادیر سیگاتو کہا کرتے تھے وہ ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر اور سپر ہیرو دی ہلک کی باڈی سے متاثر ہیں اور وہ ان کی طرح اپنی باڈی بنانے میں کامیاب بھی ہوگئے تھے اور اسے وجہ سے وہ ‘برازیلین ہلک’ کے نام سے مشہور تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے باوجود سیگاتو نے اپنا آخری وقت تنہائی میں ہی گزارا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سے باڈی بلڈرز اپنے جسم کو جلد بڑھانے کیلئے سینتھول انجیکشن کا انتخاب کرتے ہیں لیکن بعد ازاں یہ خطرات کا باعث بنتا ہے جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ایک اور خبر کے مطابق دنیا بھر میں گرم موسم کی شدت بڑھ گئی ہے
اور اسی کو دیکھتے ہوئے جاپان میں کتوں اور بلیوں کے لیے منفرد پنکھے تیار کرلیے گئے ہیں۔ ان وئیر ایبل پنکھوں کا مقصد پالتو جانوروں کو آسمان سے برستی آگ سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ بیٹری پر چلنے والا 80 گرام کا پنکھا ایک لباس میں نصب ہے اور یہ ڈیوائس جانور کے جسم کو ٹھنڈی ہوا پہنچاتی ہے۔
ایک کمپنی سویٹ مومی نے اسے تیار کیا ہے جس کی صدر Rei Uzawa نے کہا کہ انہیں اس کا خیال اپنے گرمی سے بے حال پالتو کتے کو دیکھ کر آیا۔ جاپان میں ہوا میں نمی کا تناسب بہت زیادہ ہے
جس کے باعث پورا دن گرمی کی شدت بہت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس سال بارش کے سیزن کی بجائے گرم موسم کا آغاز جلد ہوگیا۔ جاپانی شہریوں کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کو گرمی سے بچانا کافی مشکل محسوس ہوتا تھا مگر اس پنکھے کے ساتھ انہیں باہر لے جانا آسان ہوگیا ہے۔
درحقیقت جاپان میں ان پنکھوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کمی کا امکان بھی نہیں کیونکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں، ائیر کنڈیشنر کا استعمال کریں اور مناسب مقدار میں پانی پینا یقینی بنائیں۔