in

عمران خان کو غیر قانونی فنڈز دینے والی بھارتی خاتون کون ہیں؟

عمران خان کو غیر قانونی فنڈز دینے والی بھارتی خاتون کون ہیں؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈز لینے کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے اور اس حوالے سے جہاں دیگر کمپنیوں اور لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں وہیں ایک بھارتی خاتون سے فنڈز لینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی ناصر عزیز احمد اور ان کی بھارتی نژاد امریکی اہلیہ رومیتا شیٹھی نے پی ٹی آئی کوپہلے 27 ہزار500 ڈالر کا عطیہ دیا۔

24 اپریل 2013 کو پارٹی فنڈز میں 25 ہزارڈالر کا عطیہ دیا اور پھر 30 اپریل 2013 کومزید 2500 ڈالر دیے۔ دستاویزات میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ پارٹی نے پی ٹی آئی یو بی ایل اکاؤنٹ ایف آر اے 29

کے ذریعے جوڑے سے 2300 ڈالر کی ایک اور رقم وصول کی۔ بینک کی دستاویزات کے تحت ناصر احمد اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کو 29 ہزار800 ڈالر دیئے تاہم اس فنڈنگ کو پارٹی نے چھپایا اور الیکشن کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔

پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت غیر ملکی شہریوں پر سیاسی جماعتوں کو چندہ دینے پر پابندی ہے۔ 4 جنوری 2022 کو الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ شکایت کنندہ اکبر ایس بابر کو دی تاہم رپورٹ کے اہم حصوں کو روک دیا گیا،

بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ان کے لیے حاصل کردہ تمام دستاویزات اور پی ٹی آئی بینک اسٹیٹمنٹس جبکہ بعد میں انہیں ان دستاویزات اور بیانات سے آگاہ کیا گیا۔

ناصر عزیز احمد نیویارک میں ایک اثاثہ جات کی انتظامی فرم ڈی اے کیپٹل کے شریک بانی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے مختلف مالیاتی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

اسی طرح ان کی اہلیہ رومیتا شیٹھی کا مالیاتی انتظامی پس منظر ہے اور وہ مختلف مالیاتی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

یہ دونوں میاں بیوی بھارت میں رجسٹرڈ ایک کمپنی کے بھی مالک ہیں، اس کے علاوہ ناصر عزیز اور رومیتا دونوں ایک فیملی چیریٹی فاؤنڈیشن چلاتے ہیں جو مختلف فلاحی منصوبوں کے لیے دل کھول کر عطیہ کرتی ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محبت کی شاندار مثال قائم

ایک ایسا گھرانہ جس کے دس کے دس بچوں نے ایک تاریخ رقم کی