in

محبت کی شاندار مثال قائم

محبت کی شاندار مثال قائم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موجودہ دور میں جہاں سچی محبت محض ناول تک رہ گئی ہے، وہیں اسلام آباد کی ایک خاتون نے

اپنے نوکر سے شادی کر کے مثال قائم کر دی۔ یوٹیوب پر انٹرویو دیتے ہوئے نازیہ کا کہنا تھا کہ ماہانہ 18000 روپے کے عوض سفیان کو گھر کے کاموں کے لیے رکھا تھا۔

تاہم سفیان کے اچھے اخلاق، سادگی اور رویے کو دیکھتے ہوئے اسے شادی کی پیشکش کی۔اسلام آباد کے پوش علاقے میں مقیم نازیہ کا کہنا تھا

کہ وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی، انہیں قابل اعتماد ملازم کی ضرورت تھی۔ کئی افراد کی جانب سے سفارشات کے بعد انہوں نے سفیان کو کام پر رکھا۔

نازیہ نے کہا کہ لوگوں نے انہیں بتایا تھا کہ سفیان کبھی کسی کو نظر اُٹھاکر نہیں دیکھتا، پھر سفیان کی سادگی نے ان کا دل جیت لیا۔اس سے قبل بھی کئی لوگوں نے ان کی دولت کو دیکھتے ہوئے

انہیں شادی کی پیشکش کی لیکن انہیں سفیان کی فطرت کی وجہ سے محبت ہوگئی۔نازیہ کا کہنا ہے کہ ’محبت رتبہ، رنگ، دولت یا کاسٹ کو نہیں دیکھتی‘

۔سفیان کا کہنا ہے کہ جب نازیہ نے پرپوز کیا تو یقین نہیں کر سکا اور صدمے اور جوش سے ’بے ہوش‘ ہو گیا تھا لیکن جب ہوش آیا

تو ان سے اپنی محبت کا اعتراف کر لیا۔ان کے انٹرویو کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں تبصرے کررہے ہیں

کہ اس جوڑے نے سچی محبت کی مثال قائم کردی۔ دوسری جانب قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کا کہنا ہے کہ استعفیٰ اور اس کی منظوری انفرادی عمل ہے۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف اسد عمر کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مامتا ہو تو ایسی: بینظیر بھٹو کی اپنے بیٹے بلاول کو نصیحت کرنے کی ایسی ویڈیو وائرل کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

عمران خان کو غیر قانونی فنڈز دینے والی بھارتی خاتون کون ہیں؟