بیوی کے چھوڑ جانے کا غم پاگل کر گیا ۔۔ اچانک سے لاپتہ ہونے والا پولیس آفیسر 15 سال بعد کس حال میں شہر کی سڑکوں پر ملا؟
15 سال بعد اپنا پرانا دوست پاگل حالت میں ملا۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے۔ پولیس کی نوکری کرتے ہوئے نوجوان 2005 میں اچانک گم ہو
گیا تھا جو کافی ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملا لیکن اب حال ہی میں ہوا یوں ہے کہ 2 دوست 10 نومبر کی رات کو گشت کر رہے تھے کیونکہ شہر میں ضمنی انتخابات چل رہے تھے۔آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں
کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے گوالیر میں دیکھنے کو ملا جب ڈی اسی پی رتنیش سنگھ تمار اور وجے بھدوریہ نے دیکھا
کہ ایک شخص جس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اور وہ ٹھنڈ سے کانپ رہا ہے ایسے میں یہ دونوں افسران فورا ََگاڑی س اترے اور تمار صاحب نے انہیں اپنے جوتے جبکہ بھدوریہ نے اپنی
جیکٹ اسے دے دی۔یہی نہیں کچھ دیر اس سے بات بھی اور اسی بات چیت کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جس میں
یہ پاگل ڈی ایس پی کو اچانک تمار کہہ کر پکارتا ہے مگر جس انداز سے یہ پکاراتا ہے انہیں احساس ہو جاتا ہے کہ یہ تو ہمارا سچا دوست منیش مشرا ہے۔اسے اس حالت میں دیکھ کر یہ فوراَ ایسے لوگوں کیلئے
بنائے گئے اداروں میں بھیجا تاکہ اس کا علاج ہو سکے۔واضح رہے کہ منیش مشرا نے 1999 میں پو لیس فورس جائن کی ،
2005 میں یہ انسپکٹر کے عہدے پر فائض تھے جبکہ سروس کے دوران ہی اس کی ذہنی حالت خراب ہو گئی اور یہ منظر سے غائب ہو گیا کہا
تو یہ بھی جاتا ہے کہ ان کی اس حالت سے پہلے ہی بیوی چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔