دعا کے والدین سے معافی مانگتی ہوں ۔۔ ملزم ظہیر کی والدہ نے اپنے دونوں بیٹوں سے متعلق کیا حقیقت بتا دی؟
دعا زہرا کو ورغلا کر لاہور لے جانے والے ملزم ظہیر احمد کی والدہ نے ایک پریس کانفرنس میں دعا کے والدین سے معافی مانگ لی۔
لاہور کی پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ظہیر کی والدہ نور بی بی نے نے دعا زہرا اور اس کے والدین سے بھی معافی مانگی۔ پریس کانفرنس میں یوٹیوبر زنیرہ ماہم اور وکیل کی موجود تھے۔
ظہیر کی والدہ نے کہا کہ میرے دونوں بیٹوں کی جان کو خطرہ ہے انہیں فَوراً لاہور لے کر آیا جائے۔ پریس کانفرنس کےبعد نور بی بی نے ظہیر کو اپنے مقامی عدالت میں پیش کیے جانے اور کیس کا فیصلہ بھی اسی عدالت میں سنائے جانے کا مطالبہ کیا۔
رپورٹر سے ظہیر کی والدہ نے کہا کہ میں اتنا پڑھی لکھی نہیں ہوں بس گزارش کرتی ہوں کہ میرے بچوں کو فوری طور پر لاہور منتقل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا تو دوبارہ کیس پر بات کرنے کا کیا مقصد ہے؟
ظہیر کی والدہ نور بی بی کا کہنا تھا کہ دعا زہرا کے والدین تکلیف میں ہیں ،
یہ بات میں جانتی ہوں۔ اُن سے کہتی ہوں کہ وہ میرے بہن بھائی کی طرح ہیں مجھے معاف کر دیں۔
ظہیر کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ہونے سے پہلے ظہیر مجھ سے کہتا تھا کہ میں ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں
جس پر میں نے کہا کہ تمہیں مزید پڑھائی کرنی ہے۔ اس معاملے میں دعا اور ظہیر دونوں ہی قصور وار ہیں۔