مجھے دادی اچانک سے اولڈ ہوم میں نظر آئیں ۔۔ جھوٹ بول کر پوتی کو دادی سے دور کرنے کے لیے والدین نے انہیں اولڈ ہوم بھجا مگر بیٹی نے والدین کے ساتھ کیا کیا؟
جس گھر میں بڑے بزرگ ہوں وہاں برکت ہوتی ہے اور بچے ان کے ساتھ وقت گزار کر اچھی چیزیں سیکھتے ہیں۔ مگر اس بچی کے بارے میں بھی سوچیں جس سے ایک دم اسکی دادی دور ہو گئی۔
ہوا کچھ یوں کہ بھکتی نامی اس بچی کی دادی گھر سے چلی گئی جس پر وہ بہت روئی اور ماں باپ سے بار بار پوچھتی رہی کہ دادی ماں کہاں ہیں۔
کچھ وقت بعد والدین نے جواب دیا کہ بیٹا دادی رشتے داروں کے گھر رہنے گئی ہیں۔ یہاں آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بتاتے چلیں کہ جھوٹ تو جھوٹ ہوتا ہے کب تک چھپ سکتا یہی وجہ ہے کہ ایک دن جب بچی اپنے اسکول کے ساتھ اولڈ ہوم کے دورے پر گئی تو وہاں اس نے اپنی ہی دادی کو دیکھا تو زور زور سے رونے لگی۔
پھر انہیں گلے لگا لیا، اس لمحے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر کہرام مچا دیا اور ہر طرف دادی پوتی کے پیار کے چرچے ہونے لگے اور ہوتے بھی
کیوں نہ اگر پوتے پوتیاں اچھے مل جائیں بڑھاپا اچھا کٹ جاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ تصویر 2007 میں کھینچی گئی تھی ہاں لیکن اب وائرل ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ اس کہانی کی ایک اور حقیقیت بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ پوتی بھکتی کہتی ہے کہ اس کی دادی دمیانتی بین اولڈ ہومی میں ہیں پر یہ نہیں معلوم تھا کہ کس اولڈ ہوم میں ہیں۔
تو اس لیے جب انہیں کافی عرصے بعد دیکھا تو خود کو کنٹرول نہیں کر پائی۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ ان کی عادت ایسی ہے کہ یہ بہت جلد جذباتی ہو جاتی ہیں ۔بس اسی لیے یہاں رہتی ہیں اور کوئی وجہ نہیں۔