in

حمزہ شہباز کس طرح تحریک انصاف کی اکثریت کو اقلیت میں بدل سکتے ہیں؟ خبر آتے ہی بنی گالہ میں کھلبلی

حمزہ شہباز کس طرح تحریک انصاف کی اکثریت کو اقلیت میں بدل سکتے ہیں؟ خبر آتے ہی بنی گالہ میں کھلبلی

پنجاب اسمبلی کے 20حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شاندار مگر غیر متوقع کا میابی نے ملک میں نئے انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار کردی ہے

اور اب بظا ہر وفاقی حکومت عمران خان کے دبائو کا مقابلہ نہیں کرسکے گی۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق سیا سی حلقوں کا کہنا ہے

کہ شہباز شریف کی سر براہی میں قائم اتحادی حکومت کی بقاء کا انحصار اب

پنجاب میں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی بقاء پر ہے۔ اب پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ساتھ مل کر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ حمزہ شہباز کے پاس آخری کارڈ یہ رہ گیا ہے

کہ وہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی سے استعفے دلواکر پی ٹی آئی

کو ضمنی الیکشن میں حاصل ہونے والی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیں ورنہ ان کے پاس اب استعفے اور ایوان میں شکست کا آپشن ہی باقی رہ گیا ہے۔

یہ کارڈ کھیل کر حمزہ شہباز بازی پلٹ سکتے ہیں ۔ اگر پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس بھی با وقار راستہ نئے انتخابات کا ہی رہ جا ئے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بیوی کی خوبصورت تلاوت نے شوہر کا ٹی وی بند کر وادیا ۔۔ دیکھیں جب کچن میں اہلیہ کھانا پکاتے ہوئے تلاوت کر رہی تھی تو اچانک گھر میں کیا ہوا؟

کسی بھی قسم کی الرجی ہو یا شدید نزلہ زکام ۔۔ جانیے گھر میں موجود چیزیں کیسے ان کو کم کرسکتی ہیں