in

کینسر کا پتہ چلا تو میری دوستیں روتی تھیں ۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیموتھیرپی کے وقت اسد عمر سے کیا درخواست کی تھی؟

کینسر کا پتہ چلا تو میری دوستیں روتی تھیں ۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیموتھیرپی کے وقت اسد عمر سے کیا درخواست کی تھی؟

پاکستان کی خواتین سیاست دانوں میں ڈاکٹر یاسمین راشد کافی مقبول ہو گئی ہیں، اپنے انداز کی بدولت یاسمین راشد نے نہ صرف لوگوں کے دل جیتے بلکہ مخالف پارٹی کے رہنماؤں کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔

حال ہی میں ٹی سی ایم پر عدیل ہاشمی کو ڈاکٹر یاسمین راشد نے انٹرویو دیا تھا، جس میں انہوں نے پارٹی سمیت اپنے زندگی کے مشکل ترین وقت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب کا عہدہ سنبھالنے والی یاسمین راشد اس وقت پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں اہم کردار ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اپنے انٹرویو میں ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ انسان بُرے وقت میں اللہ کو یاد کرتا ہے، اچھے وقت میں بھول جاتا ہے، اللہ کی مجھ پر بہت مہربانیاں ہیں۔ میں ہر اچھے اور بُرے وقت میں اللہ کو یاد کیا۔

کینسر سے متعلق ڈاکٹر یاسمین راشد بتاتی ہیں کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ میں کینسر میں مبتلا ہو گئی ہوں تو پہلے دن میں پریشان ضرور ہوئی لیکن مجھے اپنی پریشانی اس لیے سنبھالنی پڑی اور ہمت اور حوصلہ دکھانا پڑا، کیونکہ اگر میں ہی پریشان ہو جاتی تو میرا پورا خاندان جو جذبات اور احساسات کے لحاظ سے مجھ پر منحصر ہے اور مجھ سے لگاؤ رکھتا ہے اس کا کیا ہوتا۔

لیکن ڈاکٹر یاسمین راشد نے دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان بجائے مجھے تسلیاں دیتا، میری کینسر کی خبر سُن کر میں خاندان والوں کو تسلیاں دے رہی تھی۔ میں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوگا، ٹریٹمنٹ ہوجائے گا، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے یہ مشکل لمحے کی خبر اپنی بچپن کی دوستوں کو بھی بتائی، لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ بات بتاتے ہوئے مجھے بہت حوصلہ چاہیے تھا، کیونکہ جب میں نے یہ بات انہیں بتائی تو وہ رونے دھونے لگ گئیں۔ میں کہتی تھی کہ مجھے تسلی دو، تم سب تو چنگے بھلے ہو۔

اگر آپ کو مثبت سوچ رکھیں تو اللہ تعالیٰ زندگی میں امتحان دیتا ہے، مگر وہ یاد بھی دلاتا ہے، کہ میں ابھی ہوں، اسی لیے آپ کو مسکرا کر ہر مشکل وقت سے لڑنا چاہیے۔

کرونا کے دور میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے دو جنگیں لڑیں، ایک کرونا وائرس اور عوامی کی صحت اور دوسرا خود اپنے کینسر کے مرض سے جنگ۔ لیکن دونوں جنگوں میں اس باہمت خاتون نے ہار نہیں مانی۔

راتوں کو جاگ کر جب ڈاکٹر یاسمین راشد کو کیموتھیرپی سے واپس آتی اور انکشاف ہوتا کہ وینٹی لیٹرز کم پڑ گئے ہیں تو یاسمین راشد اسی وقت اسد عمر کو کال کرتی اور گزارش کرتی کہ اسد وینٹی لیٹرز بھیجو۔

وہ بتاتی ہیں کہ میں نے اسد کو کہا کہ خدا کے واسطے پی ڈی ایم اے سے 12 سے 20 وینٹی لیٹرز بھیجو، ہمارے پاس لاہور میں وینٹی لیٹرز بھیجو۔ میری زندگی اس حد تک مصروف ہو گئی کہ میں نے اپنی بیماری کو بھلا دیا تھا۔ اللہ کی بڑی مہربانی تھی کہ مجھے بہت کچھ کرنا پڑا اور میرا دھیان اس طرف زیادہ نہیں گیا۔ کیموتھیرپی مشکل ہوتی ہے مگر یہ انسان کی سوچ پر منحصر ہے کہ وہ اپنی سوچ کو مثبت رکھ کر ہر مسئلے کو حل کرے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میرے پاس ایک ایسا خفیہ ہتھیار ہے کہ کوئی مجھ سے فری ہونے کی کوشش نہیں کرتا ۔۔۔ ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا دلچسپ انکشاف

ندا آنٹی خدا کا واسطہ ہے کبھی چپ بھی ہو جایا کرو، ندا یاسر نے اس بار مارننگ شو میں ایسا کیا کر دیا کہ لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے