in

ایک طرف سُسر اور دوسری طرف والد ۔۔ قبر کا کتبہ بھی ٹیڑھا ہو گیا، جانیے ان کے کتبے پر کیا لکھا ہے؟

ایک طرف سُسر اور دوسری طرف والد ۔۔ قبر کا کتبہ بھی ٹیڑھا ہو گیا، جانیے ان کے کتبے پر کیا لکھا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایسی کئی مشہور شخصیات نے اپنے منفرد انداز سے سب کے دل کو بہلای تو کسی سے دین کی جانب بہترین راہ دکھائی، مگر جب یہ مشہور شخصیات اس دنیا سے چلی گئیں تو سب کو افسردہ تو کیا ہی ساتھ ہی ان کی قبر پر موجود سادگی نے سب کو اپنی طرف متوجہ کی۔

رحمان ملک:

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا شمار ملک کے ان سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متنازع معاملات سے لے کر عالمی منظر نامے کے حوالے سے بھی متحرک دکھائی دیتے تھے۔

لیکن رواں سال رحمان ملک 70 برس کی عمر میں کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے، یوں اچانک ان کی موت نے نہ صرف سیاست دانوں بلکہ پاکستان بھر میں سیاسی شعور رکھنے والوں کو افسردہ کر دیا تھا۔

ان کی قبر اسلام آباد میں واقع ہے، جبکہ قبر سفید ٹائلز سے بپکی کی گئی ہے، قبر پر ان کا نام، تاریخ وفات بھی لکھا ہے مگر ساتھ ہی نیچے ایک شعر لکھا گیا ہے۔

ایک عمر سے عادت ہے، تیرے شام و سحر کی

اب کون تیری یاد کے معمول کو بدلے

عامر لیاقت حسین:

مشہور ہوسٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی رواں برس اچانکہ جہان فانی سے کوچ گئے تھے، ان کے انتقال پر نہ صرف پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے افسردہ ہوئے، بلکہ ناقدین کی آنکھوں میں بھی آنسو تھے۔

عامر لیاقت حسین کی قبر عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ان کے والد لیاقت حسین اور سُسر کے درمیان بنائی گئی ہے، جبکہ عامر کی والدہ کی قبر بھی اسی کمرے میں موجود ہے جہاں ان کی اور والد کی قبر موجود ہے۔

اگرچہ عامر کی قبر والد کے احاطے میں ہے، اور ٹائلز سے پکی ہو چکی ہے، مگر عامر کی قبر ابھی بھی کچی ہی ہے، جس پر کتبہ بھی نہیں، عین ممکن ہے ان کے بچے اور سابقہ اہلیہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ کر رہے ہوں۔

یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے عامر ایک سادہ انسان تھے ویسے ہی ان کی قبر بھی ہے، یعنی بنا کتبے کے سادہ سی مٹی میں موجود قبر۔

معین اختر:

معروف پاکستانی کامیڈین اور اداکار معین اختر کی قبر دیکھ کر معلوم نہیں ہوتا ہے کہ یہ انہی کی قبر ہے۔ کیونکہ اس قبر کی حالت چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ اسے دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔

ان کی قبر کے کتبے پر بھی ان کا نام اور تاریخ وفات لکھا گیا ہے۔ جبکہ تختی بھی ٹیڑھی معلوم ہو رہی ہے۔

مفتی زر ولی خان:

مشہور عالم دین مفتی زر ولی خان کا شمار پاکستان کے ممتاز اور پُر اثر علمائے کرام میں ہوتا تھا، ان کے چاہنے والوں میں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ افغانستان سے بھی کئی لوگ موجود تھے۔

مفتی زر ولی خان 2020 میں جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے، جبکہ مفتی صاحب جامعیہ احسن العلوم کے بانی بھی تھے، ان کے ایک چاہنے والے ان کی قبر پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی تھی، ساتھ ہی ویڈیو بھی بنا لی۔

مفتی زر ولی خان کی قبر انتہائی سادہ، کچی قبر موجود ہے، جس کے چاروں طرف پودے موجود ہیں۔ مفتی زر ولی کی قبر کے پاس چار دیواری بنائی گئی ہے، جس کا مقصد تحفظ کرنا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’خورشید محمود قصوری نے جاسوسی کرنے اور معلومات جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دینے کا کہا‘‘ نامور پاکستانی صحافی کا اعتراف

وہ بچوں کو بہتر سنبھالتی تھی ۔۔ جیون ساتھی چلا گیا مگر بچوں کے لیے جی رہے ہیں، مشہور شخصیات کے مشکل ترین لمحات