پت میرے پت نوں سمجھاویں ۔۔ بدقسمت بیٹے نے والدہ کو گھر سے نکال دیا، لیکن پولیس کے ایکشن نے سب کے دل جیت لیے
ماں ایک ایسی ہستی ہے جو کہ اپنے بچے کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑتی ہے، چاہے بچہ ماں کے خلاف ہی کیوں نا ہو جائے مگر ماں بچے کو کبھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی ہے۔
ایک مقامی اخبار میں خبر چھپی تھی جس کے مطابق شاہ کوٹ کی پولیس کی جانب سے ایک والدہ کو اس کے گھر واپس چھوڑ کر آیا گیا، جسے بیٹے نے گھر سے نکال دیا تھا۔
ایسے واقعات کا جب بھی ذکر ہوتا ہے تو ہر کوئی افسردہ ہو جاتا ہے مگر جب ماں کی پریشانی کو دیکھا جاتا ہے وہ بھی اس اولاد کے لیے جس نے اسی کو تکلیف پہنچائی ہوتی ہے، لوگوں کو متاثر کیے بغیر نہیں رہ سکتی ہے۔
شاہ کوٹ کی رہائشی خاتون کو بھی بیٹے نے گھر سے نکال دیا تھا، بد قمست اولاد نے والدہ کو گھر سے نکالا تو والدہ کو پولیس فورس نے سہارا دیا تھا،
اور شاہ کوٹ پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے تحت ماں کو واپس بحفاظت گھر نہ صرف چھوڑ کر آیا گیا بلکہ اولاد کو بھی والدین سے متعلق واضح فرائض کی یاد دہانی کرائی گئی۔
دوسری جانب گاڑی میں بیٹھی ماں کی صرف ایک ہی فریاد تھی جو وہ پنجابی زبان میں کہہ رہی تھی کہ “پُت میرے پُت نوں سمجھاویں”
آنکھون میں تکلیف، چہرے پر پریشانی لیے بزرگ والدہ پولیس اہلکار کو امید کی کرن سمجھ رہی تھی، تاہم شاہ کوٹ پولیس کی جانب سے بزرگ خاتون کو بحفاظت گھر پہنچایا گیا۔