ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے کون سے گھریلو نسخے بتا دئیے، جانیں
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے کون سے گھریلو نسخے بتا دئیے، جانیں
(ویب ڈیسک) ڈاکٹر شائستہ لودھی کے نام سے تو سب ہی واقف ہیں اور اکثر خواتین ان کی بتائی گئی بیوٹی اور ہیلتھ ٹپس کو خوب
استعمال بھی کرتی ہیں اور کچھ تو ان کی کلینک بھی چلی جاتی ہیں۔ خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھی ڈاکٹر شائستہ لودھی کی طرح
نظر آئیں ان کی جلد بھی ایک دم گلو کرے۔ لیکن سردیوں کے موسم میں تو اسکن پر نکھار اور نرم و ملائم جلد کا ہونا ذرا مشکل ہی لگتا ہے
اس کی وجہ موسم کی سختی اور جلد میں پانی کی کمی ہے۔ مگر آج ہم آپ کو وومن کارنر میں ڈاکٹر شائستہ لودھی کے زبردست نسخے بتانے جا رہے ہیں ٭ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں، دن میں 4 گلاس تو لازمی بھر کر پیئیں۔ ٭ چہرے پر دودھ کی بالائی کو لگائیں اس سے جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔ ٭
لیموں کے رس کو بیسن میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں ساتھ ہی ایک وٹامن ای کا کیپسول مکس کرلیں ٭ چقندر کے جوس میں ٹماٹر کا رس مکس کرکے چہرے پر لگانے سے جلد پر نکھار آ جاتا ہے۔ ٭
گاجر کو ناشتے کے ایک گھنٹے بعد کھانے سے جلد پر خُشکی نہیں رہتی اور پھٹی جلد بھی صاف ہو جاتی ہے۔ ٭ ناریل کے تیل میں ایلوویرا مکس کرکے جلد پر دن میں ایک بار لگانے سے دانے بھی نہیں ہوگے اور جلد نرم رہے گی۔