پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 1ہزار روپے تک پہنچنے کا امکان۔۔۔عوام کی چیخیں نکالنے کی بھرپور تیاری کر لی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 ہزار روپے ہو جانے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان نے ملک میں پٹرول کی قیمت میں خوفناک اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس کے دوران
لیگی سینیٹر نے کہا کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی فی بیرل قیمت 390 ڈالرز کی سطح تک جا سکتا ہے۔اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اس قدر بلند ترین سطح تک پہنچ گئیں
، تو پاکستان میں بھی پٹرول 1 ہزار روپے کا ہو جائے گا۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ابھی مزید بڑھیں گی کیوں کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ماہ 50 روپے تک اضافے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا
کہ حکومت 17 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگائے گی ، یہ عوام کو ریلیف نہیں دیں گے بلکہ ہر ماہ 50 روپے تک اضافہ کیا جائے گا ، جس کی مدد سے حکومت 855 ارب روپے پی ڈی ایل کی مد میں ریکور کرے گی۔شوکت ترین نے کہا
کہ 10 روپے ہر ماہ بڑھانے سے بھی 855 ارب روپے جمع نہیں ہوں گے ، اس لیے سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل کی رقم ملا کر یہ 50 روپے تک ماہانہ قیمت بڑھائیں گے ، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اتنی بڑی لیوی پر معاہدہ ہی نہ کرتے اسی لیے ہمارے دور میں
عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دیا جارہا تھا ، ہم نے روس سے سستا تیل خرید کر عوام کو مہنگا پیٹرول خریدنے سے بچانا تھا۔ سینیٹرشوکت ترین نے اپنے ایک اور بیان میں کہا
کہ بھارت بنگلادیش، سری لنکا روس سے تیل درآمد کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں؟ ہم روس سے تیل کی درآمد میں تبادلے کا اصول طے کرسکتے ہیں،
ہم روس سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کرسکتے ہیں۔ حکومت عوام پر مصائب بڑھائے گی لیکن امریکا اور یورپ کو ناراض نہیں کرے گی۔