in

اشرافیہ نے NRO 2حاصل کر لیا۔۔!!! اب کیا کِیا جارہا ہے؟ عبداللہ حمید گل کا بڑا انکشاف

اشرافیہ نے NRO 2حاصل کر لیا۔۔!!! اب کیا کِیا جارہا ہے؟ عبداللہ حمید گل کا بڑا انکشاف

راولپنڈی چیئرمین ٹی جے پی عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ اشرافیہ این آر او ٹو لے چکے،حکمران اتحاد نے نیب کے دانت قانون سازی کے ذریعے نکال دیئے ہیں، آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر مسلسل مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، معاشی استحکام

آنے تک عدلیہ، بیورو کریسی اور تمام سرکاری اداروں کی مراعات،وزیروں، طاقتور طبقہ کے غیر ضروری پروٹوکول کو ختم کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی،

لوڈ شیڈنگ اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک کی اپیل کے معاملے پر تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام گلاس فیکٹری چوک تا راولپنڈی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی کی قیادت چیئرمین ٹی جے پی عبداللہ حمید گل، خان محمد خان نے کی۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ حمید گل نے کہا کہ اشرافیہ اس وقت اپنے لئے این آر او ٹو لے چکے ہیں،حکمران اتحاد نے نیب کے دانت قانون سازی کے ذریعے نکال دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر مسلسل مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، معاشی استحکام آنے تک عدلیہ، بیورو کریسی اور تمام سرکاری اداروں کی مراعات،وزیروں،

طاقتور طبقہ کے غیر ضروری پروٹوکول کو ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فنڈز کمی کا رونا رو رہی ہے اور تعزیت کیلئے بھی سرکاری جہاز استعمال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کبھی

بھی وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف فیصلہ نہیں دے گی،پاکستان میں اسلام اور آئین سے متصادم کوئی قانون نافذ نہیں ہوسکتا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ انتقال کر گئیں

’’عمران کے ساتھ ہونے پر ’دوست‘ خفا ہیں ۔۔۔۔‘‘ شیخ رشید نے مُقتدر حلقوں کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا