in

22 سال کی عمر میںیہ کام شروع کرنے والی بھارتی لڑکی 10 جہازوں کی مالک بن گئی

22 سال کی عمر میںیہ کام شروع کرنے والی بھارتی لڑکی 10 جہازوں کی مالک بن گئی

نئی دہلی وہ بچپن ہی سے ایوی ایشن انڈسٹری میں دلچسپی رکھتی تھی۔ 22سال کی عمر میں اس نے اس انڈسٹری میں کاروبار

کا آغاز کیا اور آج 32سال کی عمر میں وہ 10پرائیویٹ جہازوں کی مالک ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ بھارت کی کنیکا ٹیکریوال ہے جس نے

2012ءمیں ’جیٹ سیٹ گو‘ (JetSetGo)کے نام سے ایک کمپنی قائم کی، جسے آج بھارت میں ’فضائی اوبر‘ بھی کہا جاتا ہے۔ آج کنیکا ٹیکریوال 7کروڑ ڈالر کی دولت کی مالک ہے اور اس کی پرائیویٹ جیٹ کمپنی میں 10پرائیویٹ جہاز ہیں۔ کنیکا کا کہنا تھا

کہ ”میں ابتداءسے ہی ایوی ایشن انڈسٹری میں دلچسپی رکھتی تھی۔ جب میں نے دیکھا کہ پرائیویٹ چارٹرڈ طیاروں کا حصول انتہائی مشکل ہے، اس کا تمام پراسیس بروکرز اور

آپریٹرز کے درمیان ایسا پیچیدہ ہے کہ طیارہ کرائے پر حاصل کرنے کے خواہش مند بوکھلا کر رہ جاتے ہیں۔ میں نے سوچا کہ اس صورتحال کو لوگوں کے لیے آسان کرنا چاہیے۔“ایم بی اے گریجوایٹ کنیکا کا کہنا تھا کہ ”پرائیویٹ

جیٹ انڈسٹری میں شفافیت نہ ہونے اور طیارے کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بھاری رقوم کرائے کے طور پر ادا کرنی پڑتی تھیں۔ درحقیقت میرا خواب تھا

کہ میں پرائیویٹ جہازوں کے سفر کو عام لوگوں کی دسترس تک لاﺅں، جو وقت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور کم وقت میں ایک سے دوسری جگہ سفر کرنا چاہتے ہیں۔“

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بے روزگار افراد صرف 11 دن تک اللہ رب العزت کے اس بابرکت نام کا وظیفہ کریں اور پھر اس نام کی برکت دیکھیں

وہ باؤنسر جس نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کرئیر ختم کر دیا!!! باؤلر کون تھا؟ جانیں