بے روزگار افراد صرف 11 دن تک اللہ رب العزت کے اس بابرکت نام کا وظیفہ کریں اور پھر اس نام کی برکت دیکھیں
اللہ رب العزت کے اس اسم مبارک ” الملک ” کا وظیفہ کرنے سے نورِ قلب عطا ہوتا ہے اور رزق میں فراخی نصیب ہوتی ہے ۔
آپس کے دینی اور دنیاوی معاملات کی اصلاح ہوتی بھی ہو جاتی ہے۔ جو شخص ہر روز بالا ناغہ سو (100) مرتبہ زوال کے وقت اس کو پڑھے گا اور اس کا پڑھنا اپنا معمول بنا لے گا
تو اسے قلب کی صفائی نصیب ہو گی اور اس کے دل سے کدورت اور سیاہی ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گی۔ جو شخص اس اسم مبارک کو نماز فجر کے بعد ایک سو اکیس (121) مرتبہ پڑھے گا تو اللہ رب العالمین کے فضل سے اس کے لیے اس کے رزق کے وسائل میں وسعت پیدا ہو جائے گی۔
اللہ رب العالمین کے اس نام مبارک کا وظیفہ کرتے وقت اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر اس کا ورد سو (100) مرتبہ ہر روز کریں۔ ا س وظیفہ کو آپ حسب ضرورت 11 دن یا 21 دن یا 40 دن اور اگر مناسب سمجھیں تو اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے کر سکتے ہیں۔
اللہ رب العزت کے پاک نام ” یَا قُدُّوْسُ ” کے وظیفہ کو ہر روز زوال کے وقت پڑھنے سے دل نفاق سے صاف ہو جاتا ہے۔ جو شخص اللہ رب العالمین کے اس پاک نام کو پابندی سے پڑھے گا تو اللہ رب العزت اس سے پڑھنے والے کے جسم اور دل سے ناپاکیٔ نفس
اور شیطان کے وسوسوں کو ہمیشہ کے لیے دور فرما دے گا اور اس وظیفے کی برکت سے جسمانی تکالیف سے بھی نجات مل جائے گی۔ الله تعالیٰ کے اس بابرکت نام کا وظیفہ کرتے ہوئے اس کے اوّل اور آخر میں 11، 11 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ
کر اس نام مبارک کا ورد سو (100) مرتبہ ہر روز کریں۔ اس مبارک وظیفہ کو آپ حسب ضرورت 11 دن ، یا 21 دن , یا 40 دن یا پھر اگر آپ چاہیں تو اس سے بھی زیادہ عرصہ کے لئے جاری رکھ سکتے ہیں ۔ ان شاءاللہ آپ کو اس نام مبارک کی بیشمار رحمتیں ، اور برکتیں سمیٹنے کو ملیں گی ۔