صرف 28منٹ میں ایسا کیاہوا کہ عامر لیاقت نے لودھراں کی 18سالہ لڑکی کو بیوی بنا لیا ، حیران کن خبر
معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سیدہ دانیہ سے ان کی شادی کا فیصلہ 28 منٹ کا معاملہ تھا۔
معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے نجی ٹی وی کے پی ایس ایل کے حوالے سے خصوصی پروگرام ’سرف ایکسل پی ایس ایل
کھیل کا جنون‘ میں شرکت کی۔ اپنی شادی کے حوالے سے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے حلال کام کیا ہے کوئی بدکاری نہیں کی،
لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ وہ کیا باتیں کررہے ہیں۔ سیدہ دانیہ سے شادی کے حوالے سے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یہ پسند کا نہیں
28 منٹ کا معاملہ تھا، میں لودھراں میں ایک میلاد میں گیا تھا، دانیہ کے والد پیر ہیں، انہوں نے کہا کہ سید زادی سے شادی ہوجائے گی
لیکن اسے شادی سے پہلے دیکھ نہیں سکتے، بغیر دیکھے شادی ہوگی۔ عامر لیاقت حسین نے اپنی سابق بیویؤں سے متعلق کہا کہ ایک بیوی
کا دعویٰ ہے کہ اس نے طلاق لی لیکن ایسا نہیں ہےجب کہ ایک نے خود ہی خلع لی۔