مریم نواز نیب حراست میں کیا کرتی رہیں ؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا نیب حراست میں چھپا کر موبائل فون لے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی مریم نواز کی ویڈیو کے مندرجات سامنے لے آیا جبکہ ان کی نیب حراست میں چھپا کر موبائل فون لے جانے کی ویڈیو کسی بھی وقت سامنے آسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا نیب حراست میں چھپا کر موبائل فون لے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی مریم نواز کی ویڈیو کے مندرجات سامنے لے آیا
جبکہ ان کی نیب حراست میں چھپا کر موبائل فون لے جانے کی ویڈیو کسی بھی وقت سامنے آسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویڈٰیو اس کمرے کی ہے جس میں مریم نواز نیب حراست میں ہیں، چار سے چھ باوردی خواتین اہلکار کمرے میں داخل ہوتی ہیں
جس کے بعد افسر اہلکاروں کو کمرے کی تلاشی کا حکم دیتی ہیں۔ اہلکاروں کو دیکھتے ہی مریم نواز موبائل تکیے کے نیچے چھپا کر اس پر بیٹھ جاتی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین پولیس اہلکار سارا کمرہ چھان مارتی ہیں مگر کچھ نہیں ملتا
جبکہ اس کارروائی کے دوران وہ مسلسل عملے کو برا بھلا کتہی رہیں۔بعدازاں چھاپہ مار ٹیم کو باہرمشین سے بتایا جاتا ہے کہ موبائل کمرے میں ہی ہے اس کے بعد چھاپہ مار پارٹی مریم نواز کا تکیہ کھینچ کر موبائل فون برآمد کرلیتی ہے۔ ویڈیو سے واضح ہوتا ہے
کہ مریم نواز کے پاس موبائل تھا جو برآمد کیا گیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی مرد اہلکار کمرے میں داخل نہیں ہوا جبکہ مریم نواز کی خاتون ہونے کی وجہ سے تلاشی نہیں لی جاتی تھی
جس پر وہ نیب حراست میں موبائل فون لے جاتی تھیں۔ علاوہ ازیں پنجاب پولیس کی خاتون اہلکار کی جانب سے مریم نواز کو موبائل فون پہنچانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، نئی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد ان کی غلط بیانی کا بھانڈا پھوٹ جائے گا۔