in

نبی کریم ؐکے وہ پیارے صحابی ؓجن کی تلاوت قرآن مجید سننے کیلئے فرشتے بھی آسمان سے زمین پر اتر آتے تھے

نبی کریم ؐکے وہ پیارے صحابی ؓجن کی تلاوت قرآن مجید سننے کیلئے فرشتے بھی آسمان سے زمین پر اتر آتے تھے

پاکستان (نیوز اویل)، ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی تھے اور وہ قرآن پاک کی تلاوت نہایت خشوع و خضوع سے کرتے تھے

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے کہ پاس ہی ان کا گھوڑا بندھا ہوا تھا اور ان کا بچہ لیٹا ہوا تھا ،

انہوں نے تہجد کی نماز ادا کی اور اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت شروع کر دی جب وہ قرآن پاک کی تلاوت شروع کر رہے تھے کہ ان کو اتنا سکون مل رہا تھا کہ وہ اور اونچی آواز سے تلاوت شروع کر دیتے

جب میں وہ ایسا کرتے ہیں ان کا گھوڑا اچھلتا اور ان کو ڈر ہوتا کہ کہیں ان کے بچے پر نہ چڑھ جائے آئے تو وہ اپنی آواز تھوڑی آہستہ کرتے تھے لیکن جیسے ہی کچھ وقت گزرتا ان کی آواز خود اونچی ہونا شروع ہو جاتی اور اس طرح پوری رات ان کے ساتھ یہ معاملہ رہا ۔

پھر یہ دیکھتے ہیں کہ تلاوت کرنے کے بعد جب دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو بہت سی روشنی آسمان کی طرف جارہی ہے ، تو وہ یہ دیکھ کر بہت زیادہ حیران ہوجاتے ہیں اور صبح ہونے کا انتظار کرتے ہیں صبح ہوتے ہی وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور رات کو پیش آیا واقعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں۔

تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہاری قرآن پاک کی تلاوت سننے کے لئے آسمان سے فرشتے اتر آئے تھے اور وہ تمام فرشتے ہی تھے جب تم نے تلاوت ختم کی

تو وہ دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ رہے تھے اور تمہیں روشنی کی صورت میں نظر آئے ، اور اگر تم آج اسی طرح اونچی آواز میں تلاوت جاری رکھتے تو مدینہ کے لوگ بھی فرشتوں کو دیکھ لیتے ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک ساتھ 31 کلو وزن کم ۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکاروں نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

“فیض حمید کو اپریل میں آرمی چیف بنا کر نئے انتخابات اور پھر صدارتی نظام لاکر 20 سال حکومت کی جانی تھی” حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ