ایسا اعزاز حاصل کر لیا جو پہلے صرف بینظیر بھٹو کے پاس تھا ۔۔۔
لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی طالب علم احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کی بحیثیت صدر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہونے والے احمد نواز لیڈی مارگریٹ ہال کالج میں سیاسیات کے طالبعلم ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’ صدر کے طور پر آخر کار
اپنے فرائض سنبھالنے پر بے حد فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میں اپنے دورِ صدارت میں اس بات کا خواہاں ہوں کہ عالمی رہنما اہم مسائل پر بحث کریں،
اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنائیں اور آزادیٔ اظہار کو برقرار رکھیں!‘آکسفورڈ یونیورسٹی کی تاریخ میں سانحہ
آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز دوسرے پاکستانی ہیں جو اس عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کی صدر رہ چکی ہیں۔خیال رہے کہ احمد نواز آرمی پبلک اسکول اٹیک میں زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کے بھائی جان بحق ہوگئے تھے۔