in

’’ پاکستان گوروں کا ملک نہیں، آپ یہاں سالوں سے رہ رہی ہیں نہ اسلام قبول کیا اور نہ ہی۔۔۔‘‘ سوشل میڈیا صارف کی طنز، شنیرا اکرم کے جواب نے ہر کسی کو حیران کر دیا

’’ پاکستان گوروں کا ملک نہیں، آپ یہاں سالوں سے رہ رہی ہیں نہ اسلام قبول کیا اور نہ ہی۔۔۔‘‘ سوشل میڈیا صارف کی طنز، شنیرا اکرم کے جواب نے ہر کسی کو حیران کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ میں سیاہ فام کےساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد دنیا کے مختلف حصوں میں رہنے والے لوگوں میں رنگت کو لے کر بحث جاری ہے۔

اسی بحث میں ایک ٹویٹر صارف نے پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلروسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ان پر طنز کیا تھا۔

کہ“پاکستان گوروں کے لئے نہیں ہے” صارف نے مزید کہا تھا کہ آپ کو پاکستان میں رہتے ہوئے 8 سال ہو گئے ہیں، لیکن آپ مسلمان نہیں ہوئیں

اور نہ ہی نام تبدیل کیا۔تاہم اس صارف نے بعد میں اپنا ٹویٹر پیغام ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ لیکن اس پیغام کے بعد شینیرا اکرم کی جانب سے اس صارف کو بہت خوبصورتی سے جواب دیا گیا ہے جس میں انہوں نے بس ایک لائن کا استعمال کرتے ہوئے

صارف کو چپ کروا دیا ہے۔ شینیرا اکرم کا کہنا تھا کہ ” میرے دوست آپ کو ایک نہیں، دو وباؤں سے لڑنے کی ضرورت ہے ” ۔اپنے اس پیغام میں شینیرا اکرم نے طنز کرنے والے شخص کی باتوں کو اس کے ذہن میں وبا قرار دیا ہے جس کے بعد اسے مشورہ دیا ہے

کہ آپ کورونا وائرس کے علاوہ اس وبا سے بھی بچیں۔شنیرا اکرم کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا صارفن کی جانب سے شنیرا اکرم کی ہمدردی میں پیغامات جاری کئے گئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا

کہ مجھے یہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان ہر رنگ اور طبقے کے لوگوں کے رہنے کے لئے ہے، یہاں کسی میں کوئی فرق نہیں کیا جاتا۔ایک صارف نے طنز کرنے والے شہری کی جانب سے معافی مانگی اور شنیرا اکرم کو اس بات کی یقین دہانی کروائی

کے ان کے پاکستان میں بہت زیادہ مداح ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک صارف نے شنیرا اکرم کو محبت بھرا پیغام بھیجا۔تا ہم طنز کرنے والے شخص نے اپنا پیغام ڈیلیٹ کر دیا تھا لیکن باقی صارفین نے ایک مثبت پیغام دیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران خان سال کے آخر میں کیا کرنے والے تھے؟ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے تحریک انصاف حکومت گرانے کی تہلکہ خیز وجہ بتا دی

’’عمران خان پھرآرہاہے‘‘ اپوزیشن کو خبردار کر دیا گیا