کامیابی کی لازوال داستان! ریاضی میں 100میں سے 36نمبر لے کر پاس ہونیوالا کلکٹر بن گیا
کامیابی کی لازوال داستان! ریاضی میں 100میں سے 36نمبر لے کر پاس ہونیوالا کلکٹر بن.
نئی دہلی(ویب ڈیسک) مشکل حالات سے نکل کر کامیابی کی منازل طے کرنے کی کہانیاں دوسروں کے لیے مشعل راہ ہوتی ہیں۔
ایسی ہی کہانی بھارت کے اس بیوروکریٹ کی ہے جس نے کبھی ریاضی میں 100میں سے 36نمبر لیے اور بمشکل پاس ہوا مگر آج وہ ریاست گجرات کے شہر بھروچ میں
کلیکٹر کے عہدے پر فائز ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس شخص کا نام تشار سمیر ہے۔تشار سمیر کے میٹرک کے رزلٹ کارڈ کی ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے ریاضی میں سے 36نمبر لیے تھے۔
اسی طرح انگریزی میں اس کے 100میں سے 35اور سائنس میں 38نمبر آئے تھے مگر پھر اپنی محنت کے بل پر تشار سمیر نے مقابلے کا امتحان پاس کیا اور بیوروکریٹ بن گیا۔ تشار کے رزلٹ کارڈ کی یہ تصویر آئی اے ایس آفیسر اویناش شرن نے پوسٹ کی ہے۔
ان کی یہ ٹویٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک 19ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ لوگ اپنی ٹویٹس میں تشار سمیر کی تعریف کر رہے ہیں اور اسے لوگوں کے لیے ترغیب کا ایک بڑا ذریعہ قرار دے رہے ہیں۔