غربت میں آنکھ کھولنے اور صرف 21سال کی عمر میں کروڑ پتی بننے والی ماڈل لنزے ڈونوین نے آپ بیتی سنادی
غربت میں آنکھ کھولنے اور صرف 21سال کی عمر میں کروڑ پتی بننے والی ماڈل لنزے ڈونوین نے آپ بیتی سنادی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) غربت میں آنکھ کھولنے اور محض 21سال کی عمر میں کروڑ پتی بننے والی ماڈل لنزے ڈونوین نے اپنی آپ بیتی دنیا کو سنا دی۔
ڈیلی سٹار کے مطابق لنزے امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک غریب خاندان میں پیدا ہوئی تھی جس نے اپنا بچپن اور لڑکپن کسمپرسی میں گزارا۔ اب اس کے پاس 40لاکھ پاﺅنڈ
(تقریباً 99کروڑ 95لاکھ روپے)کی دولت ہے۔لنزے ڈونوین نے بتایا ہے کہ اس نے یہ دولت اپنی بکنی میں بنائی گئی تصاویر فروخت کرکے کمائی ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ان تصاویر سے حاصل ہونے والی رقم کو پراپرٹی کے کاروبار میں لگا دیتی تھی، جس سے اس کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ لنزے خود کو ’بکنی باربی‘ کہلاتی ہے۔
اس نے بتایا کہ وہ 18سال کی عمر میں فلوریڈا منتقل ہو گئی اور رقم کمانے کے لیے سوشل میڈیا پر اکاﺅنٹس بنا لیے۔ ابتداءمیں وہ ویڈیو سٹریمنگ کے ذریعے پیسے کماتی تھی اور 19سال کی عمر میں اس کے پاس 3لاکھ پاﺅنڈ جمع ہو چکے تھے
۔لنزے کا کہنا ہے کہ ”میں اپنے والدین کے لیے ان کی پسند کا ایک گھر خریدنے جا رہی ہوں اور انہیں یہ گھر ایک سرپرائز گفٹ کے طور پر دوں گی۔“