in

کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منظور وسان کو دیدیا، ویڈیو وائرل

کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منظور وسان کو دیدیا، ویڈیو وائرل

کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منظور وسان کو دیدیا، ویڈیو وائرل

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران خواتین ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منور وسان کو دے دیا، منور وسان اسمبلی ہال سے دعا بھٹو کا موبائل فون لے کر چلے گئے۔

پی ٹی آئی ارکان نے پی پی رہنماؤں کے رویے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ موبائل پی پی رکن منور وسان نے چھینا، پی پی کی رکن کلثوم چانڈیو نے ہم پر حملہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کا 17 کھرب اور 13 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا، تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں پانچ فیصد اضافہ سمیت پولیس کانسٹیبل کا گریڈ 5 سے بڑھا کر 7 کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس 50 منٹ تاخیر سے قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری کی زیر صدارت شروع ہوا

جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ حکومت کا بجٹ پیش کررہے ہیں۔ وفاقی کابینہ بجٹ کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے بجٹ تقریر میں کہاکہ نئے مالی سال کا بجٹ (اخراجات) 1713 ارب جب کہ آمدنی 1679 ارب ہے، بجٹ میں 33 ارب کا خسارہ ہے، مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ آج دسویں بار سندھ کا بجٹ پیش کررہا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یکم جولائی سے تںخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ یکم جولائی سے ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15

فیصد ایڈہاک الاؤنس بھی الگ سے لگایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سندھ میں تمام صوبوں کی بہ نسبت پنشن کا تناسب سب سے زیادہ ہے، اگر کسی اور صوبے میں پنشن میں اضافہ ہوا تو ہم بھی کریں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کانسٹیبل کو گریڈ پانچ سے اپ گریڈ کرتے ہوئے ان کا گریڈ سات کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے شور شرابہ اور نعرے بازی شروع کردی جس پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسی شور شرابے کے دوران بجٹ تقریر جاری رکھی۔ اپوزیشن کے تقریرکے دوران وزیراعلیٰ کا گھیراؤ کرلیا۔

اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ساتھ ہی انہوں نے بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شعبہ صحت کے لیے نئے مالی سال 23-2022ء میں مجموعی بجٹ کا حجم 206.98 ارب روپے رکھا گیا ہے، جو کہ گزشتہ سال مختص کیے گئے 22، 181 ارب روپے کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آپ کی جان کی حفاظت کرنے والے سیکیورٹی گارڈ بھی انسان ہیں کبھی سوچا!

یہ بیماری اتنی بڑھ گئی کہ مجھے اٹیک آگیا ۔۔ وہ 5 مشہور اداکار جنہوں نے ڈپریشن سے لڑنے کے بارے میں اپنا مشکل وقت بتایا