in

یہ بیماری اتنی بڑھ گئی کہ مجھے اٹیک آگیا ۔۔ وہ 5 مشہور اداکار جنہوں نے ڈپریشن سے لڑنے کے بارے میں اپنا مشکل وقت بتایا

یہ بیماری اتنی بڑھ گئی کہ مجھے اٹیک آگیا ۔۔ وہ 5 مشہور اداکار جنہوں نے ڈپریشن سے لڑنے کے بارے میں اپنا مشکل وقت بتایا

ڈپریشن ایک جان لیوا بیماری ہے جس سے کئی مشہور شوبز اداکار گزر چکے ہیں۔ گذشتہ ہفتے بروز جمعرات عامر لیاقت حسین کا انتقال ہوا جسے متعدد اداکاروں نے یہ کہا عامر لیاقت جنریٹر کے دھویں سے نہیں بلکہ شدید ڈپریشن میں آکر اس دنیا سے کوچ کر گئے۔

ذہنی دباؤ کا شکار انسان اِس چیز کی اُمید لگانا چھوڑ دیتا ہے کہ اگلا آنے والا دن اچھا ہوگا اور وہ نئی زندگی کی شروعات کرے گا۔ وہ اندر سے بالکل ٹوٹ چکا ہوتا ہے اور آخر میں موت اس کا مقدر بن جاتی ہے۔

آج ہم اُن شوبز اداکاروں کے بارے میں جانیں گے جو اپنی زندگی میں ذہنی امراض کا شکار رہے۔

1- یشما گل

اداکارہ یشما گل بھی ان مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنے مشکل وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے پیچھے نہیں رہیں۔ یشما نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کیا کہ گھریلو مسائل نے ان کی ذہنی صحت کو متاثر کر دیا تھا۔ وہ انتہائی افسردہ اور پریشان رہتی تھیں۔ یشما نے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ان کے ساتھ بیٹھنا چھوڑ دیا تھا اور بس دوستوں کے ساتھ وقت بیتاتیں۔ 19 سال کی عمر میں اداکارہ میں کلینیکل ڈپریشن کی تشخیص ہوئی تھی۔ یشما گل کے مطابق انہوں نے ذہنی بیماری سے باہر آنے کے لیے بہت محنت اور وہ آسٹریلیا چلی گئی تھیں۔

2- نعمان جاوید

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار نعمان جاوید کم ہی ٹی وی پر دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھے۔ ان کے ساتھ ہوا یہ تھا کہ وہ کسی کار ایکسیڈنٹ کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ تاہم انہوں نے بعد میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ وہ ذہنی مرض کا شکار تھے اور انہوں نے 50 نیند کی گولیاں کھا لی تھیں، جس پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں نعمان جاوید نے بتایا تھا کہ وہ نماز اور اپنے کام پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ انہیں دل کے پریشان ہونے سے نمٹنے میں مدد ملے۔اور گلوکار نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ ایسی حرکت نہ کریں بلکہ اپنی زندگی سے پیار کریں، انہوں نے بھی اپنی زندگی سے یہی سبق سیکھا ہے۔

3- جگن کاظم

جگن کاظم اکثر ذہنی صحت کے بارے میں بات کرتے نظر آتی ہیں کیونکہ وہ اپنی زندگی کے اس مشکل وقت سےگزر چکی ہیں۔ اپنی پہلی شادی کے بعد جگن شدید افسردگی اورخود اعتمادی میں مبتلا تھیں۔

4- دپیکا پڈوکون

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اپنی زندگی میں ڈپریشن کا نشانہ بن چکی ہیں۔ایک مرتبہ انہوں نے اس حوالے سے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اندر سے مکمل طور پر ٹوٹ چکی تھیں ۔ وہ کلینیکل ڈپریشن کا شکار رہیں، انہیں پہلا ڈپریشن اٹیک 20 سال جبکہ دوسرا اٹیک 26 سال کی عمر میں ہوا۔ جب وہ ماہر نفسیات کے پاس گئیں توا نہیں اس بات کا پتا چلا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دوستوں اور گھروالوں نے اس مشکل وقت میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔ ادویات، ماہر نفسیات اور دوست احباب کے تعاون سے وہ ڈپریشن سے نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔

5- کرن جوہر

بھارت فلموں کے مقبول ترین فلم میکر اور ہوسٹ کرن کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں۔ کرن کا شمار بھی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہیں ڈپریشن نے ما ہی دیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے ، ان کی بے چینی بڑھ چکی تھی وہ سمجھے کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے ، جب وہ ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہیں پتا چلا کہ انہیں ”ہارٹ اٹیک“ نہیں بلکہ ”انزائٹی اٹیک“ ہوا ہے ، اس وقت انہیں کسی بھی بات ہر خوشی محسوس نہیں ہوتی تھی ، ہر چیز سے دل اچاٹ ہوگیا تھا ۔ ان کے والد کی موت اور پھر 44 سال کے ہوجانے کے بعد بھی لائف پارٹنر نہ ملنے کی ٹینشن نے شاید انہیں ذہنی مرض میں مبتلا کردیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے ماہر نفسیات سے کچھ عرصے تک علاج کروایا اور اپنے ڈپریشن والے اس فیز سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں کچھ مشکلات کے بعد انسان خود کو بے بس اور لاچار محسوس کرتا ہے لیکن اسے اسے لاچاری گھبرانا نہیں بلکہ اس پر قابو پاکر خود کو سنبھالنا چاہئے ۔ زندگی میں عروج وزوال کا ساتھ رہتا ہے، جب زوال آئے تو بجائے اس کی وجہ سے ذہنی مرض میں مبتلا ہونے کے، اس سے نکلنے کی کوشش جاری رکھیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منظور وسان کو دیدیا، ویڈیو وائرل

اس کے ہاتھوں سے پتہ چل رہا ہے کہ ۔۔ دعا زہرا کے پہلے انٹرویو پر ماہرین کا انکشاف! کون سچا ہے کون جھوٹا؟