in

عمران خان کی حکومت کیخلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، جنرل بابر افتخار

عمران خان کی حکومت کیخلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، جنرل بابر افتخار

اسلام آباد :ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چین کا دورہ بہت اہم تھا، بھارت نے ہمیشہ دفاعی بجٹ کو بڑھایا، 2020 سے پاکستانی افواج نے اپنے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، حقائق کومسخ کرنے کا حق کسی کے پاس نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا چین کا دورہ بہت اہم تھا،

جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے آرمی چیف تھے جو صدر شی جن پنگ سے ملے، پاکستان کے چین کے ساتھ اسٹرٹیجک اور تعلقات انتہائی اہم ہیں، چین نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، اس دورے کا مقصد تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بجٹ میں ہمیشہ ڈیفنس بجٹ پر بحث شروع ہو جاتی ہے، بجٹ میں محدود وسائل کو مدنظر رکھا جاتا ہے، محدود وسائل کے اندر رہ کر تمام ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں، بھارت نے ہمیشہ دفاعی بجٹ کو بڑھایا۔ 2020 سے پاکستانی افواج نے اپنے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا،

مہنگائی کے تناسب سے کم ہوا ہے، دفاعی بجٹ جی ڈی پی پرسنٹ ایج میں نیچے جارہا ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت دی ہے مشقوں کو بڑے پیمانوں کے بجائے چھوٹے پیمانے پر کر لیا جائے، چھوٹی مشقوں سے بچت ہو گی، پچھلے سال کورونا کی مد میں جو رقم ملی اس میں سے 6 ارب واپس کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حقائق کومسخ کرنے کا حق کسی کے پاس نہیں، پچھلے کچھ عرصے سے افواج، لیڈر شپ کو پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اپنی رائے کا سب کوحق ہے لیکن جھوٹ کا سہارا نہیں لینا چاہیے۔ پہلے بھی واضح کر چکا ہوں،

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا قومی سلامتی میٹنگ میں کسی نے نہیں کہا سازش نہیں ہوئی، ایسا بالکل بھی نہیں ہے، اجلاس کے دوران تینوں سروسزچیفس میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ میں شرکا کو ایجنسیزکی طرف سے آگاہ کیا گیا، کسی قسم کی سازش کے شواہد نہیں ہیں، ایسا کچھ نہیں، میٹنگ میں کلیئر بتا دیا گیا تھا کہ کانسپرنسی کے شواہد نہیں ملے۔سابق صدر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں

انہوںنے کہاکہ جنرل (ر) پرویزمشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے، ایسی صورتحال میں پرویزمشرف کی فیملی سے رابطہ کیا گیا ہے، آرمی کی لیڈرشپ کا موقف ہے سابق آرمی چیف کو واپس آجانا چاہیے،پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی نے کر نا ہے ، فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کئے جاسکتے ہیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رسول اکرم ﷺکا فرمان کبھی جھوٹا نہیں ہوسکتا جس گھر میں یہ چیز ہو وہ کسی کا محتاج نہیں ہوتا،مسلمانوں جان لو

ندا یاسر خدا کا واسطہ ہے شو سے پہلے کچھ پڑھ لیا کرو، اس بار ندا یاسر نے کیا کر ڈالا جو لوگ ایسا کہنے پر مجبور ہو گئے