رسول اکرم ﷺکا فرمان کبھی جھوٹا نہیں ہوسکتا جس گھر میں یہ چیز ہو وہ کسی کا محتاج نہیں ہوتا،مسلمانوں جان لو
سرکے کو ہزاروں سال سے استعمال کیا جا رہا ہے اور بہت آزمودہ بھی پایا ہے سرکہ ایک اسلامی غذا ہے سرکہ انبیاء کو بھی بے حد پسند تھا رسول پاکؐ کی بتائی ہوئی یہ غذا شوگر کولیسٹرول کینسر اور موٹاپے کے لیے
بہت مفید ہے۔سزیوں اور پھلوں سے بنایا جانے والا سرکہ اصلی اور مفید ہوتا ہے سیب اور انگور کا سرکہ افضل شمار کئے جاتے ہیں سیب یا انگور کے سرکے میں گندم یا جو کی روٹی بھگوکر کھانے سے غیر معمولی توانائی ملتی ہے حضرت جابر بن عبداللہؓ کی روایت ہے
کہ رسول پاکؐ نے اپنے گھر میں سالن طلب فرمایا گھر کے لوگوں نے کہا سرکہ کے سوا کچھ نہیں ہے آپؐ نے سرکہ منگوایا اور کھانے لگے اور فرماتے رہے سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے رسول پاکؐ کا فرمان ہے۔ سرکہ کیا ہی عمدہ سالن ہے اے اللہ سرکہ میں برکت عطا کر اسلئے کہ مجھ سے پہلے گمام انبیاء کا سالن تھا اور جس گھر میں سرکہ ہو وہ گھر محتاج نہیں ہوتا سرکہ کے بے شمار فائدے ہیں معدہ کی صفائی کرتا ہے
کثیف غذاوْں کو ہضم کرتا ہے بلغم سے آرام پہنچاتا ہے قبض کشاء ہے گرم کر کے کلی کرنے سے دانتوں کا درد ختم ہوتا ہے اور مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے سیب کے سرکے کا روزانہ رات کو نیم گرم پانی کا استعمال چربی پگھلا دیتا ہے سیب کے سرکے میں تیزابی خاصیت کی وجہ سے چربی اور کھانے کے مضر حصے فوری طور پرپگھلنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر طریقے سے کام کرنے لگتا ہے
اورخون میں شوگر کی مقدار بھی کنٹرول رہے گی سرکہ کینسر سے بچنے کے لیے قوت مدافعت پیدا کرتا ہے تحقیقات کےمطابق سرکہ کینسر کح سیلز کو ختم کرتا ہے۔ اور دل کی بیماریوں کو کم کرتا ہے عید قربان کے موقع پر سیب یا انگور کا خالص سرکہ گوشت کے ساتھ استعمال کرنے سے گوشت جلدی ہضم ہو جاتا ہے ۔اگر گلے میں تکلیف ہورہی ہو تو سیب کے سرکے سے اس انفیکشن کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔
سرکہ میں موجود تیزابی خصوصیات کے سامنے بیشتر جراثیم ٹک نہیں پاتے۔ چوتھائی کپ سیب کے سرکہ میں چوتھائی کپ گرم پانی ملائیں اور ہر گھنٹے بعد غرارے کریں۔خارش کی شکار جِلد کے لیے بھی سیب کا سرکہ فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ سرکے کے چند قطرے روئی پر ٹپکائیں اور اسے متاثرہ حصے پر رکھ دیں۔ اس میں موجود اجزاخارش زدہ جِلد کو سکون پہنچانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔چوہوں پر کی گئی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سرکہ میں پائے جانے والے ایسیٹک ایسڈ کی بدولت ان کے خراب کولیسٹرول کی سطح میں کمی آئی۔
اسی طرح ایک جاپانی تحقیق کے مطابق روزانہ کچھ مقدار میں سیب کا سرکہ استعمال کرنے سے لوگوں میں کولیسٹرول کی سطح معمول پر رہتی ہے۔سیب کا سرکہ پیروں کے ناخنوں کو فنگس سے نجات کے لیے ایک مقبول ٹوٹکے کی حیثیت رکھتا ہے۔ یکساں مقدار میں سیب کے سرکے کو پانی میں ملائیں اور اس سے پیر کو دھوئیں۔ اس میں موجود تیزابیت متاثرہ جِلد یا ناخن پر اثرانداز تو نہیں ہوتی مگر فنگس کے خاتمے میں ضرور مفید ثابت ہوتی ہے۔اگر آپ کو سینے میں جلن یا معدے میں تیزابیت کی شکایت ہے
تو 2چائے کے چمچ سیب کے سرکے کو ایک گلاس پانی میں ملائیں اور کھانے کے دوران پی لیں۔ سیب کا سرکہ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے جبکہ غذائی نالی کو معدے میں تیزابیت بڑھنے کے اثر سے بچاتا ہے۔سیب کا سرکہ نظام ہضم کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ سیب کے سرکے کو پانی میں ملا کر استعمال کرنا بدہضمی، قبض یا ہیضے وغیرہ سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ سیب کا سرکہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود ایسیٹک ایسڈ خوراک کی خواہش کم کرکے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ طبی ماہرین کے خیال میں سرکہ جسم کے نظام ہضم کو بھی تیز کرتا ہے، جس کے نتیجے میں دوران خون میں بہت کم کیلوریز باقی رہتی ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین