in

اتنے پیسے نہیں تھے کہ الٹرا ساؤنڈ کروا سکتی ۔۔ بیٹی پیدا ہونے کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ماں خوشی کی بجائے پریشان کیوں ہوگئی؟

اتنے پیسے نہیں تھے کہ الٹرا ساؤنڈ کروا سکتی ۔۔ بیٹی پیدا ہونے کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ماں خوشی کی بجائے پریشان کیوں ہوگئی؟

نومولد بچہ تو اوپر والے کی دین ہوتی ہے اور اس دین پر تو لوگ خوش ہوتے ہیں مگر یہ ماں بچے کی پیدائش پر انتہائی پریشان کیوں ہے۔ اس ماں کے ساتھ ہوا کچھ یوں ہے کہ ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر وہ خوش ہوئیں۔

مگر ٹھیک 26 دن بعد 20 سالہ عارفہ سلطان کو پیٹ میں شدید درد اٹھا جس کے بعد انہیں قریبی سرکاری اسپتال لایا گیا

جہاں انہوں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ بنگلہ دیشی خاتون کے ہاں اس طرح بچوں کی پیدائش ہونے پر ڈاکٹر بھی حیرت میں مبتلا ہیں۔

3 بچوں کی نعمت ملنے پر یہ خاتون خوش تو بہت ہے مگر ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں بہت غریب ہوں اور اب پریشان ہوں کہ ان کی تربیت اور پرورش کیسے کروں گی؟

اور تو اور یہی غریبی ہی وجہ ہے کہ میں نے بچوں کے اس دنیا میں آنے سے پہلے کوئی الٹراساؤند نہیں کروایا اگر کروایا ہوتا تو مجھے ڈاکٹرز بتا دیتے کہ مجھے اس طرح بچوں کی صورت میں مزید خوشی ملے گی۔

اس واقعے پر سرکاری اسپتال کے چیف ڈاکٹر دلیپ روئے کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی 30 سالہ طبی تاریخ میں ایسا کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا کہ خاتون نے ایک بیٹی کی پیدائش کے محض 26 دن بعد ہی جڑواں بچوں کو جنم دیا ہو۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پہلے عمر شریف قبر پر افسردہ بیٹھے رہتے تھے ۔۔ پاکستان کی چند مشہور شخصیات جن کی قبر پر جانور کے پیروں کے نشان تھے؟

حضرت علی ؓ نے فرمایا روزانہ عصر کی نماز کے بعد 10 بار پڑھ لیا کرو