in

کیا واقعی یہ وہی شخصیات ہیں؟ 5 مشہور شخصیات کی اندیکھی تصاویر، جن پر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

کیا واقعی یہ وہی شخصیات ہیں؟ 5 مشہور شخصیات کی اندیکھی تصاویر، جن پر آپ بھی یقین نہیں کر پائیں گے

مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر کو دیکھ کر کوئی سوچ ہی نہیں سکتا ہے کہ یہ وہی شخصیات ہیں۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو چند مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر کے بارے میں بتائیں گے۔

راحت فتح علی خان:

اس تصویر میں موجود شخصیت کو ویسے تو ہر کوئی جانتا ہے جس میں ایک جانب مشہور و معروف قوال اور گلوکار نصرت فتح علی خان موجود ہیں ساتھ ہی ان کے شاگرد راحت فتح علی خان بھی موجود ہیں۔

راحت فتح علی خان اپنے استاد کی بے انتہا عزت کرتے تھے، یہی وجہ تھی کہ جب کبھی استاد سامنے ہوتے تو شاگرد کی نظریں جُھک جاتی تھیں۔ اس تصویر میں بھی شاگرد اور استاد کی محبت کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔

فردوس عاشق اعوان:

اس تصویر میں اگر آپ موجود شخصیت کو نہیں پہچان سکے تو رُک جائیے جناب، یہ ہیں فردوس عاشق اعوان۔ سیاسی دنیا کا ایک ایسا نام جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

فردوس عاشق اعوان کی یہ تصویر اگرچہ اس وقت کی ہے جب وہ سیاست میں ایک نئے چہرے کے طور پر سامنے آئی تھیں مگر ماضی کے مقابلے آج کی فردوس عاشق اعوان کافی الگ نظر آتی ہیں۔

رانا ثناء اللہ:

اس تصویر میں تو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ہر کوئی بخوبی پہچان جائے گا، کیونکہ پاکستان مسلم ن کے رہنما میں ماضی اور اب حال میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے، البتہ ان کے سر کے بال کافی کم ہو گئے ہیں۔

ماہرہ خان:

اس تصویر میں کوئی اور نہیں بلکہ مشہور اداکارہ ماہرہ خان موجود ہیں۔

کسے معلوم تھا کہ سرخ دوپٹہ اوڑھے یہ خوبصورت بچی بڑی ہو کر سچ مچ کی اداکارہ بن جائے گی۔ لیکن ان کے چہرے کی معصومیت اب بھی ویسے ہی ہے جیسے کہ بچپن میں تھی۔

شہباز شریف:

شہباز شریف کی اس تصویر سے ہر کوئی بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ شہباز شریف کی جوانی کی تصویر ہے۔

سر پر موجود گھنے بال، مونچھیں، خوبصورت آنکھیں اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ شہباز شریف اپنی جوانی کے دنوں میں ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کسی گاوں میں تین بھائی رہتے تھے

قومی کرکٹرشعیب ملک نے پرویز مشرف کے نام اہم پیغام جاری کر دیا