میں شرمندہ ہوں، معاف کر دیں ۔۔ عامر لیاقت کے خلاف ویڈیو بنانے پر مشی خان رونے لگیں
انسان کی قدر تب ہوتی ہے جب وہ دنیا سے چلا جاتا ہے۔ یہی کچھ اداکارہ مشی خان کے ساتھ ہوا۔ آج جب عامر لیاقت صاحب اس دنیا میں نہیں رہے تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ اور انہوں نے ایک ویڈیو ان کے حق میں بنا ڈالی
جس میں کہا کہ جب سے عامر لیاقت کے انتقال کا سنا ہے، میرے دل پر بوجھ تھا تو میں اس لیے کوئی ویڈیو نہیں بنا سکی بہر حال اب مجھے آپ سب معاف کر دیں مجھ سے غلطی ہوئی کہ میں نے عامر لیاقت کی خلاف ویڈیو بنائیں اور ان میں سخت الفاظ کا چناؤ کیا۔
جس پر میں دل سے شرمندہ ہوں۔ اور میرے وہ الفاظ یا ان ویڈیوز کا یہ مقصد بالکل نہیں تھا کہ ان کی دل آزاری ہو بلکہ میں انہیں بہت پسند کرتی تھی کیونکہ وہ ٹی وی کا ایک بہت بڑا نام تھے جن کے پاس معلومات کا خزانہ تھا اور میں ان سے متاثر تھی۔
لیکن جب انکی کچھ میں نے ویڈیوز دیکھیں تو جزباتی ہو گئی اور اس کے رد عمل میں ویڈیو بنا ڈالیں لہذا مجھے معاف کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مشی خان کی ایک سے دو ویڈیوز سامنے آئیں تھیں۔
جس میں انہوں نے مرحوم عامر لیاقت کو کہا کہ آپ ناگن ڈانس اور شادیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے یہی نہیں ایک ویڈیو میں انہوں نے تو یہ تک کہہ دیا تھا کہ آپ نے پاکستان سے باہر جانا تھا تو جائیں آپ کی ٹکٹ کا انتظام ہم کیے دیتے ہیں۔