عامر لیاقت ساری رات کیا کرتے رہے؟ ملازم جاوید نے افسوسناک انکشاف کر دیا
کراچی ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی اآئی رہنما عامر لیاقت کے ملازم جاوید نے عامر لیاقت کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا انتقال ہوگیا ہے۔
ملازم جاوید کا کہنا تھا کہ وہ ساری رات روتے رہے اور یہ کہتے رہے کہ میری بیوی میرے ساتھ دھوکہ کر گئی، وہ ساری رات پریشان تھے۔
اور انکی طبیعت پچھلے کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں تھی۔ دوسری جانب چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ جب عامر لیاقت کو گھر سے اُٹھایا گیا تو انکا جسم حرکت نہیں کر
رہا تھا اور وہ مردہ حالت میں تھے۔ آغا خان اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اسپتال جب لایا گیا تو انکا جسم حرکت نہیں کر رہا تھا۔
بہت کوشش کی جسکے بعد انکے انتقال کی تصدیق کی گئی، تاہم ابھی انکی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ موت کی وجہ کیا بنی ؟