in

شادی کے 13 سال بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کرلی ۔۔ عورت نے اپنی سوتن کے گھر آنے پر کیا کیا؟ جانیئے ان کی کہانی

شادی کے 13 سال بعد میرے شوہر نے دوسری شادی کرلی ۔۔ عورت نے اپنی سوتن کے گھر آنے پر کیا کیا؟ جانیئے ان کی کہانی

کوئی بھی عورت اپنے شوہر کی دوسری شادی برداشت نہیں کرسکتی لیکن ایک ایسی خاتون کی کہانی ہماری ویب میں بتائی جا رہی ہے جس نے دریا دلی کا مظاہرہ کیا اور اپنے شوہر کی دوسری شادی جو بخوشی تسلیم کرکے سوتن کو بھی گھر میں جگہ دی

یہ کہانی ہے ایک یوٹیوبر ستارہ کی جنہوں نے اپنی ویڈیوز یوٹیوب پر شئیر کیں اور بتایا کہ کیسے ان کے شوہر نے شادی کے تیرہ سال بعد دوسری شادی کرلی اور اب وہ کیسے رہ رہی ہیں۔

” ہماری شادی کو تیرہ سال ہوگئے اور اس سے قبل کیے شوہر کی شادی ان کی خالہ کی بیٹی سے ہونی تھی، دونوں ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے تھے لیکن شادی نہ ہوسکی اور اس کے بعد ہماری شادی ہوگئی۔ ہمارے دو بچے بھی ہیں۔

اس دوران وہ لڑکی جو میرے شوہر کی سابقہ محبت تھی اس نے کسی سے بھی شادی نہ کی اور وہ اکیلی رہ گئی جہاں بھی اس کے رشتے کی بات ہوتی وہاں شادی تک معاملات نہ پہنچ پاتے جس کے بعد میرے شوہر نے اس سے دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور نکاح کرلیا ، مجھے بہت افسوس بھی ہوا،

میرے گھر والے میرے ساتھ رہے انہوں نے کہا کہ ہم تمھارے ساتھ ہیں، آواز اٹھائیں گے مگر میں نے سوچا کہ اب تو نکاح ہوچکا ہے اور اتنے سال بعد اس کی شادی ہوئی

اور وہ بھی کچھ دن بعد ٹوٹ جائے میری وجہ سے اس کو تکلیف ہو تو بہتر ہے کہ میں برداشت کرلیتی ہوں میں نے اپنے بچوں کی خاطر برداشت کیا اور شوہر کی دوسری شادی پر کوئی سوال نہ اٹھایا۔ ”

جب سوتن گھر آئی؟

ستارہ نے ویڈیو میں دکھایا کہ جب میری سوتن گھر آئی تو میں نے ان کے کھانے کا انتظام کیا اور اپنے ہی گھر میں رہنے کے لئے جگہ دی جب تک ان کو دوسرا گھر نہیں مل جاتا

آپ کو ستارہ کی کہانی کیسی لگی؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں اپنے جواب سے لازمی آگاہ کیجیئے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جانیے اس پاکستانی جیل کے بارے جہاں قیدیوں کے پاؤں دھوئے اور چومے جاتے ہیں

دس بیٹوں کے بعد 39 سال کی عمر میں آخر اس عورت کی ایسی کون سی خواہش پوری ہوگئی کہ بعد اس نے مزید بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا