in

قطر کے شہزادہ کے خلاف عدالت جانیوالی سابق اہلیہ کی موت کیسے ہوئی؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

قطر کے شہزادہ کے خلاف عدالت جانیوالی سابق اہلیہ کی موت کیسے ہوئی؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

قطر کے شہزادہ کے خلاف عدالت جانیوالی سابق اہلیہ کی موت کیسے ہوئی؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے شہزادہ عبدالعزیز بن خلیفہ الثانی کی سابق اہلیہ کیسیا گیلانیو کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق کیسیا گیلانیو اور شہزادہ عبدالعزیز کی تین بیٹیاں تھیں۔ طلاق کے بعد 15سال سے کیسیا اپنی بیٹیوں کی حوالگی کے لیے اپنے سابق شوہر کے خلاف عدالت میں کیس

لڑرہی تھی اور گزشتہ روز موت کے منہ میں چلی گئی۔ وہ سپین کے شہر ماربیلا میں مقیم تھی جہاں اس کے لگژری پینٹ ہاﺅس سے اس کی نعش برآمد ہوئی ہےابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ کیسیا کی موت مبینہ طور پر منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوئی۔

معلوم ہوا ہے کہ کیسیا نے اپنی موت سے قبل کلینر کو اپنے ڈیزائنر ملبوسات دھونے کے لیے دیئے اور اس کے بعد چند گھنٹے بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس کی موت کے وقت پینٹ ہاﺅس میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔ اس کے پاس صرف اس کا ایک پالتو کتا تھا۔

ویب سائٹ’دی ڈیلی بیسٹ ‘ (The Daily Beast)کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز، جو امیر قطر کے چچا ہیں، سے علیحدگی کے وقت کیسیا نے ان پر انتہائی شرمناک الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ان کی تین بیٹیوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا ہے۔ علیحدگی کے بعد سے کیسیا سپین کے شہر ماربیلا میں مقیم تھیں جبکہ ان کی بیٹیاں اپنے باپ کے ساتھ پیرس میں رہ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ 45سالہ کیسیا لاس اینجلس میں پید اہوئی تھیں اور انہوں نے 2004ءمیں 73سالہ شہزادے کے ساتھ شادی کی تھی۔ شہزادہ عبدالعزیز کو 1992ءمیں شاہی خاندان سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ وہ مبینہ طور پر امیر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی سازش کر رہے تھے۔ تب سے وہ پیرس میں ہی مقیم ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شادی اور دولہے کے بغیر ہنی مون پر جانے کی خواہشمند لڑکی کی انوکھی کہانی

انسانوں کو مریخ پر بھیجنا، دماغ میں چپ نصب کرنا اور ٹریفک سے بچنے کے لیے میلوں لمبی سرنگوں کی تعمیر کے بعد، ایلون مسک کا ایک اور حیرت انگیز منصوبہ