in

انسانوں کو مریخ پر بھیجنا، دماغ میں چپ نصب کرنا اور ٹریفک سے بچنے کے لیے میلوں لمبی سرنگوں کی تعمیر کے بعد، ایلون مسک کا ایک اور حیرت انگیز منصوبہ

انسانوں کو مریخ پر بھیجنا، دماغ میں چپ نصب کرنا اور ٹریفک سے بچنے کے لیے میلوں لمبی سرنگوں کی تعمیر کے بعد، ایلون مسک کا ایک اور حیرت انگیز منصوبہ

امریکہ(ویب ڈیسک) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کو ان کے منفرد منصوبوں کے لیے جانا جاتا ہے، جیسے انسانوں کو مریخ پر بھیجنا، دماغ میں چپ کو نصب کرنا اور ٹریفک سے بچنے کے لیے میلوں لمبی سرنگوں کی تعمیر وغیرہ۔اب وہ انسان نما روبوٹس کی تیاری کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔

ایلون مسک کے مطابق یہ روبوٹ ‘بیزار کن کام’ جیسے کمرے کی صفائی، بازار سے سامان لانا یا دیگر کرسکیں گے۔ ایلون مسک نے پہلے اس منصوبے کا اعلان اگست 2021 میں کیا تھا

اور اب ان انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ ایسے پروٹوٹائپ روبوٹ 2022 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک پیش کیے جاسکتے ہیں۔ان روبوٹس کو آپٹیمس کا نام دیا گیا ہے اور ان کے بارے میں مزید تفصیلات ٹیسلا اے آئی ڈے 2 نامی ایونٹ میں بتائی جائیں گی۔

اگست 2021 میں ٹیسلا اے آئی ڈے ایونٹ میں زیادہ توجہ کمپنی کے سیلف ڈرائیونگ پروگرام پر دی گئی تھی اور اس موقع پر انسان نما روبوٹ کے منصوبے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایلون مسک نے بتایا کہ اس سال ٹیسلا اے آئی ڈے ایونٹ کو 30 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے کیونکہ ابھی ہم پروٹوٹائپ روبوٹ پر کام کررہے ہیں۔ کچھ عرصے قبل ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ روبوٹس کی پروڈکشن 2023 میں شروع کرنے کے خواہشمند ہیں۔

جنوری 2022 میں انہوں نے بتایا تھا کہ شروع میں یہ روبوٹ سادہ کام کرنے کے لیے پروگرام کیے جائیں گے۔مگر ٹیسلا کی جانب سے وقت کے ساتھ ان روبوٹس کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا اور ان کو مشکل کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قطر کے شہزادہ کے خلاف عدالت جانیوالی سابق اہلیہ کی موت کیسے ہوئی؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

تبدیلی کیسے لائی جاتی ہے؟ معاشرہ میں بہتری کیسے ممکن ہے؟ اوریا مقبول جان نے گجرات کے ایک ترکھان اور مولوی صاحب کا زبردست سچا واقعہ بیان کر دیا