in

لڑکی پسند کی شادی کرنے کے لیے پانی میں تیر کر بارڈر پار آگئی ۔۔ یہ حیرت انگیز واقعہ کہاں پیش آیا؟

لڑکی پسند کی شادی کرنے کے لیے پانی میں تیر کر بارڈر پار آگئی ۔۔ یہ حیرت انگیز واقعہ کہاں پیش آیا؟

محبت پانے کے لیئے انسان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے ایسا سننے میں عجیب لگتا ہے لیکن یہ سچ ہے۔

ایک 22 سالہ بنگلہ دیشی لڑکی نے یہ سچ ثابت کر دکھایا کہ وہ اپنے دوست سے شادی کے لیے دریا میں تیر کر بھارت پہنچ گئی۔

لڑکی سندربن کے جنگل کے راستے سے نکلی، ایک گھنٹے تک مستقل تیر کر اپنے دوست سے پسند کی شادی کرنے کے لیے اِنڈیا داخل ہوئی۔

بنگلہ دیشی خاتون جس کی شناخت ‘کرشنا منڈل’ کے نام سے ہوئی ہے، اُن کی دوستی ابھیک منڈل سے فیس بک پر ہوئی۔ کرشنا کے پاس پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کا اِنتخاب کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کرشنا سب سے پہلے سندربن میں داخل ہوئی جو کہ رائل بنگال ٹائیگرز کے لیے جانا جاتا ہے۔ اپنے دوست سے ملنے کی خاطر وہ تقریباً ایک گھنٹے تک دریا میں تیرتی رہی۔

آگے کیا ہوا؟

تین دن قبل کرشنا کی شادی کولکتہ کے کالی گھاٹ مندر میں ابھیک کے ساتھ طے پا گئی۔ تاہم اسے پیر کو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ کرشنا کو بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈائیوو بس میں کام کرنے والی غریب خوبصورت ہوسٹس لڑکی کی درد بھری کہانی

15 بچے اور 2 بیویاں ہیں لیکن پھر بھی ایک شادی اور کرنی ہے ۔۔ اپنی باتوں سے مشہور ہونے والا یہ بلوچ کون ہے؟