نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو قسمت مہربان ہوئی ۔۔ ان 3 پاکستانیوں کے ساتھ نماز عشاء کے بعد کیا ہوا جس نے انہیں بڑی خوشی دی؟
قسمت کا کوئی شریک نہیں ہوتا اور جب قسمت مہربان ہوتی ہے تو غریب بھی بادشاہ بن سکتا ہے۔ اسی طرح ان 3 پاکستانیوں پر بھی قسمت مہربان ہو گئی اور جو کام انہیں لگتا تھا کبھی نہیں ہوگا وہ پلک جھپکتے ہی ہو گیا، تو آئیے جانتے ہیں ان 3 لوگوں کی کہانی۔
ہوا کچھ یوں کہ یہ 3 لوگ مسجد میں نماز عشاء پڑھنے کیلئے آئے جس کے بعد یہاں مسجد میں قرعہ اندزی تھی تو وہاں علی حسن بھی موجود تھے انہوں نے نماز پڑھی اور پھر سوچا کہ سب خواہش کا اظہار کر رہے ہیں عمرے پر جانے کی تو کیوں نہ میں بھی اپنی شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروا کر اس قرعہ اندازی کا حصہ بن جاؤں۔
تو میں نے یوں ہی کیا گھر گیا اور شناختی کارڈ کی کاپی یہاں مسجد میں جمع کروا دی تو سب سے پہلے میرا ہی نام نکلا جس پر میں اپنے اللہ کا لاکھ لاکھ شکرگزار ہوں اور یہی کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سب اللہ پاک کے کرم اور والدین کی دعاؤں سے ممکن ہوا ہے ۔ یہی نہیں اب زندگی میں پہلی مرتبہ اللہ کا گھر دیکھوں گا سوچ سوچ کر ہی خوش ہو رہا ہوں۔
مزید یہ کہ ان تینوں اشخاص میں دوسرے خوش نصیب ہیں محمد یوسف صاحب جو کہتے ہیں کہ میں تو پہلے بھی 2015 میں عمرے پر گیا ہوں لیکن جو ایک مرتبہ وہاں سے ہو کر آ جائے تو اس کا وہاں جانے کا ہی ہمیشہ دل کرتا رہتا ہے۔ اب ایک دم ہزاروں لوگوں میں سے میرا نام نکلا تب سے ہی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہا ہوں۔
آگے بڑھنے سے پہلے آپکو تیسرے شخص کے بارے میں بھی بتاتے چلیں کہ جس تیسرے شخص کا عمرے پر جانے کیلئے ٹکٹ نکلنا ہے وہ کہتے ہیں کہ کہیں بھی میں نعت سنتا تو رونے لگ جاتا اور سوچتا کہ میرے اللہ کبھی میرے جیسا غریب بھی تیرا گھر دیکھ پائے گا۔ اور آج اللہ نے مجھے اپنے گھر بلا لیا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعی اللہ پاک بہت بڑا ہے جو چاہے کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تینوں نیک بندے ہیں اور انہیں اللہ پاک نے اس رمضان میں 27 ویں شب تراویح کی نماز کے بعد یہ انعام عطا کیا۔