مجھے نہیں لگتا تھا میں بیٹی کا باپ بن سکوں گا ۔۔ 14 بیٹوں کے بعد جب ماں نے بیٹی کو جنم دیا تو شوہر نے بیوی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
بیٹیوں کو رحمت کی بجائے کچھ لوگ بوجھ سمجھتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو 14 بیٹے ہونے کے بعد بھی سالوں بیٹی کی
پیدائش کا انتظار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ پاک ایسے لوگوں کی دعائیں بالکل قبول کرتا ہے۔ یہی کچھ ہوا ہے ایک ایسے خاندان کے ساتھ جو اپنے علاقے میں بیٹوں والے گھر کے نام سے مشہور تھا۔
مگر 30 سال بعد اللہ پاک نے انہیں بیٹی جیسے نعمت سے نوازا ہے جس پر 45 سالہ یہ امریکی جوڑا جے شو انڈٹ اور ان کی اہلیہ کیٹیری شو انڈٹ بہت ہی خوش ہیں۔ مزید یہ کہ بچی کی پیدائش
مرسی ہیلتھ اسپتال میں ہوئی ہے۔ بیٹے تو تھے مگر بیٹی ہونے پر یہ جوڑا کہتا ہے کہ یہ سال ہمارے لیے اور بھی وجوہات کی وجہ سے ہمارے لیے اچھا تھا مگر اب یہ بیٹی جو زندگی میں ائی ہے اس کے آنے سے تو لگتا ہے وہ سب خوشیاں اس کے سامنے پھیکی ہیں۔
یہی نہیں بیٹی جس کا نام ہم نے میگی جین رکھا ہے یہ ایک انمول تحفہ ہے جس کے آنے سے زندگی مکمل لگتی ہے۔ بہن کے گھر آنے پر
بڑا بھائی جس کی عمر 28 سال ہے وہ کہتا ہے کہ والدین یہ سوچتے تھے کہ ان کے ہاں بیٹی کبھی نہیں ہو گی اور مجھے معلوم نہیں کہ میری ماں نے کبھی لڑکیوں والے گلابی رنگ کے کپڑے لیے ہوں۔
اس کے علاوہ اب آپکو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ جوڑامریکی ریاست مشی گن کا رہائشی ہے اور اسکول سے زمانے سے
ایک دوسرے کو جانتا ہے اور یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے پہلے انہوں نے 1993 میں شادی کر لی اور جب انہوں نے یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کر لی تو ان کے ہاں تب تک 3 بچوں کی پیدائش ہو چکی تھی۔