اپنے ہی گَراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں!!! صدر عارف علوی نے چپکے سے وہ کام کر دیا کہ عمران خان حیران رہ گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئی حکومت کی شروع سے ہی کوشش تھی کہ کسی صدر پاکستان عارف علوی کو بھی اُن کے عہدے سے ہٹایا جائے اُن کا مواخذہ کیا جائے جبکہ پنجاب اور سندھ کے گورنرز کی تعیناتی کے عمل میں بھی صدر نے نئی حکومت کی ایڈوائس کو نظر انداز کیا تھا۔
اب صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کر دی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے پنجاب سے بابر حسن بھروانہ
جبکہ خیبر پختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان کو بطور ممبر الیکشن کمیشن تعینات کر دیا ہے۔ یہ تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 (2) بی کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہی۔ دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔ جو کہ تحریک انصاف کے لئے ایک حیران کُن عمل ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے عہدے کا حلف لیا
جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔رپورٹس کے مطابق حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے،اس کے علاوہ پارلیمنٹیرینز،لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے بھی تقریب میں شرکت کی
۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ’ بلیغ الرحمن گورنرپنجاب کے منصب کو عوامی فلاح کیلئے استعمال کریں گے’۔انہوں نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے، آئین سے کھلواڑ کرنے والوں نے نا صرف وزیراعلیٰ بلکہ گورنر کے حلف میں بھی رکاوٹیں ڈالیں۔