in

جب زخمی ہوئے تو اہلیہ کی آنکھوں میں آنسو تھے ۔۔ مشہور سیاستدان پرویز الٰہی اور شجاعت حسین کے درمیان کیا رشتہ ہے؟ جانیے ان سے متعلق دلچسپ معلومات

جب زخمی ہوئے تو اہلیہ کی آنکھوں میں آنسو تھے ۔۔ مشہور سیاستدان پرویز الٰہی اور شجاعت حسین کے درمیان کیا رشتہ ہے؟ جانیے ان سے متعلق دلچسپ معلومات

پاکستانی سیاستدان ویسے تو سب میں ہی مقبول ہوتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ حال ہی میں کافی مشہور ہوئے ہیں۔

پاکستان کی سیاست میں چوہدری برادران کا ایک کلیدی کردار ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی کرسی کو بڑے ہی قریب سے دیکھنے والے چوہدری برادران کا شمار ان چند سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر حکومت میں اپنی اہمیت کا جادو جگا دیتے ہیں۔

حال ہی میں عدم اعتماد میں بھی مسلم لیگ ق کو کافی اہمیت دی گئی تھی، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف دونوں ہی کی جانب سے مسلم لیگ ق سے رابطہ کیا گیا تھا۔

نومبر 1، 1945 کو گجرات میں پیدا ہونے والے چوہدری پرویز الٰہی نے ابتدائی تعلیم اپنے والدین سے حاصل کی جبکہ واٹ فورڈ کالج آف ٹیکنالوجی سے انڈسٹریل مینجمنٹ میں ڈپلومہ حاصل کیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کے والد چوہدری ظہور الٰہی بھی ایک سلجھے ہوئے سیاستدان اور صنعت کار تھے، جن کی بہترین حکمت عملی کی وجہ وہ ہر ایک کے لیے اہمیت اختیار کر گئے تھے۔

چوہدری پرویز الٰہی والد سے بے انتہا محبت کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ آج ان کی اولاد بھی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے والد کا ہر موقع پر ساتھ نبھا رہے ہیں

بیٹے مونس الٰہی نے گزشتہ چند ماہ میں نہ صرف والد کا ساتھ دیا بلکہ ہر موقع پر دفاع کیا ہے، چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ میڈیا پر نہیں آتی ہیں، وہ گھر رہ کر ہی اپنے شوہر اور بچوں کی حفاظت اور کامیابی کے لیے دعائیں کرتی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے دھواں دھار اجلاس کے وقت جب پرویز الٰہی زخمی ہوئے تب بھی اہلیہ نے پرویز الٰہی کے لیے دعائے صحت کی دعا کی اور گھبرائے بغیر گھر کو مشکل وقت میں سنبھالے رکھا۔

مونس الٰہی کی جانب سے والدہ کی یہ تصویر مدرز ڈے کے موقع پر شئیر کی گئی تھی جس میں وہ اپنی والدہ سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں

چوہدری پرویز الٰہی نے 1983 میں گجرات سے سیاست کا آغاز کیا تھا، مضبوط بیانیے کی بدولت انہیں پہلے مقامی طور پر اور پھر صوبائی طور پر اہمیت ملنے لگی اور پھر پورے پاکستان میں اپنا مقام بنا لیا۔ ایک وقت تھا جب چوہدری پرویز الٰہی مسلم لیگ ن کا حصہ تھے مگر پھر تعلقات میں سیاسی دراڑ کی وج سے اب یہ دو الگ جماعتیں بن گئیں

چوہدری پرویز الٰہی چوہدری شجاعت حسین کے کزن ہیں، لیکن دونوں کو چوہدری برادران کے نام سے جانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عام خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں بھائی ہیں۔ حال ہی میں موجودہ سیاسی صورتحال میں سیاسی دوریوں کی بناء پر کہا جا رہا ہے کہ چوہدری برادران کے درمیان رنجشیں پیدا ہو گئی ہیں، لیکن سیاست سے ہٹ کر دونوں کزنز ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

رشتہ داری میں سیاست کو آنے نہیں دیتے ہیں، گھر میں جب کھی ہوتے ہیں، تو وہی عزت اور احترام ہوتا ہے جو کہ ان کے بڑے انہیں سکھا کر گئے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سدھو موسے والا کا وہ گانا جو انکی موت کے ساتھ حیران کن مماثلت رکھتا ہے ۔۔۔

پاکستان میں صدارتی نظام کی گونج!!!صدارتی نظام کیا ہے، عمران خان کے ’’صدر ‘‘ بنتے ہی انکے پاس کیا طاقت آجائیگی؟