in

سدھو موسے والا کا وہ گانا جو انکی موت کے ساتھ حیران کن مماثلت رکھتا ہے ۔۔۔

سدھو موسے والا کا وہ گانا جو انکی موت کے ساتھ حیران کن مماثلت رکھتا ہے ۔۔۔

سدھو موسے والا کا وہ گانا جو انکی موت کے ساتھ حیران کن مماثلت رکھتا ہے ۔۔۔

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسےوالا کے گانے اور ان کی موت میں حیران کن مماثلت سامنے آگئی۔ پنجابی گلوکار سدھو موسےوالا کو کل بے دردی سے زندگی سے محروم کردیا گیا تھا۔ ان کی موت سے مداحوں سمیت بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سوگ میں ہے۔کئی مداحوں نے گلوکار

کے آخری گانے اور ان کی وفات میں حیران کن مماثلت کی نشاندہی کی ہے۔سدھو نے 15 مئی کو اپنا آخری گانا لاسٹ رائیڈ یوٹیوب چینل پر جاری کیا تھا، اس گانے کو ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھا

۔انہوں نے یہ گانا امریکی ریپر توپاک شکور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گایا تھا، توپاک کو 1996 میں ان کی گاڑی پر دھاوا بول کر زندگی سے محروم کر دیا گیا سدھو نے یوٹیوب پر گانا اپ لوڈ کیا تو اُس گاڑی کی تصویر پوسٹ کی جو توپاک اپنی زندگی کے آخری دن چلا رہے تھے۔

یہ معلومات ایک ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے شیئر کیں۔فیضی نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’آخری سفر‘ نامی گانا ریلیز کرنے کے صرف دو ہفتے بعد سدھو کو زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ایک مداح نے نشاندہی کی کہ آخری گانے کی شاعری میں کسی ایسے شخص کی طرف اشارہ ہے جو جوانی میں انتقال کر گیا ہے

۔کچھ مداحوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے سال پنجابی گلوکار نے ٹریک 295 نامی گانا ریلیز کیا تھا۔آج ان کی وفات کے دن بھی تاریخ کے ہندسے وہی ہیں، 29 واں دن اور پانچواں مہینہ یعنی 29 مئی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ان کو دوبارہ کینسر ہوگیا ۔۔ اداکار تنویر جمال کینسر کے مرض میں مبتلا، عوام سے دعاؤں کی اپیل

جب زخمی ہوئے تو اہلیہ کی آنکھوں میں آنسو تھے ۔۔ مشہور سیاستدان پرویز الٰہی اور شجاعت حسین کے درمیان کیا رشتہ ہے؟ جانیے ان سے متعلق دلچسپ معلومات