علی امین گنڈا پور رانا ثناء اللہ سے ملنے کو بے تاب،بڑا بیان جاری کر دیا
ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سے شام کو ڈی چوک پر ملاقات ہو گی۔ڈی آئی خان سے لانگ مارچ کے قافلے کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی رہنما کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا
کہ میں نے دو روز قبل رانا ثناء اللہ کو راستہ بتا دیا تھا کہ یہ میرا راستہ ہے، تمھارے میں ہمت ہے تو خود آگے آ جاؤ۔انہوں نے مزید کہا کہ جس کو بھیجنا ہے بھیج دو، ان شاء اللہ شام کو ڈی چوک پر آپ کی اور ہماری ملاقات ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا
اگر عمران خان کا قافلہ ہکلہ انٹر چینج پر پہنچ چکا ہوا تو ٹھیک ہے ورنہ ہم پشاور انٹرچینج کی طرف مڑ جائیں گے۔یاد رہے کہ آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے اور انہو ں نے پوری قوم سے ساتھ دینے
کی اپیل کی ہے۔اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو وارننگ دی تھی ۔علی امین گنڈا پور کا رانا ثنا اللہ کو کہنا تھاکہ اگر عمران خان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم نے فیصل آباد بھی دیکھا ہوا ہے
اورآپ کا گھر بھی دیکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی اوقات اور حیثیت میں رہیں، آپ کا وہ حال کروں گا کہ آپ کی نسلیں یاد کریں گی۔
اس سے قبل راناثنااللہ نے کہا تھا کہ عمران خان سمیت ان کے ممبران کی گرفتاری ضرور بنتی ہے، موقع ملا تو عمران خان اور ان کے ممبران کو ضرور گرفتار کیا جائے گا۔