in

” خان صاحب بوٹوں والوں کی ناک مزید رگڑوائیں گے“ صدر عارف علوی کے بیٹے کا واضح اعلان

” خان صاحب بوٹوں والوں کی ناک مزید رگڑوائیں گے“ صدر عارف علوی کے بیٹے کا واضح اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

جس میں وہ اپنی حکومت کو غیر ملکی سازش کے ذریعے ختم کیے جانے اور جلد الیکشن کی تاریخ کے بیانیے پر قائم ہیں جبکہ موجودہ حکومت پر سخت تنقید کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اور اسے امپورٹڈ حکومت کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے بیٹے اواب علوی بھی سوشل میڈیا پر اپنے لیڈر عمران خان کی بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں

اور اسی سلسلے کو قائم رکھتے ہوئے انہوں نے نہایت حیران کن بیان جاری کر دیاہے ،اواب علوی نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ” خان صاحب ’بوٹوں‘ کو بھی رعایت نہیں دے رہے

،میرے خیال میں وہ ان کی موجودہ صورتحال میں مزید ناک رگڑوائیں گے۔“ عارف علوی کے بیٹے  نے ذو معنی میں پیغام کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ” پاکستان پر ” فالودہ کو“ مسلط ہے ، جس میں پی ڈی ایم ، جوڈیشری اور ملٹری شامل ہے ۔“ دوسری جانب  صحافی اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے تقریباً فائنل کرلیا گیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اسد کھرل نے لکھا

“سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔سپیشل پروٹوکول میں گیسٹ ہاوس لے جایا گیا۔” انہوں نے مزید کہا “عبوری وزیر اعظم کسی بھی پارٹی کیخلاف کوئی بیان نہیں دیں گے نہ ہی کیبنٹ کے ارکان کسی پارٹی یا ان کی قیادت کیخلاف بیان بازی کریں گے ۔”

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

باپ بیٹا ۔۔۔ ایک زبردست تحریر

پیروں کے تلوے جلنا اور ٹانگوں کا درد ٹھیک کرنے کا نایاب نسخہ