in

اللہ کی شان !جس کو سعودی عرب تک نے لفٹ نہ کرائی وہ نمبر بلاک کرنے کی باتیں کر رہا ہے، عمران خان کے نمبر بلاک کرنے سے متعلق بیان پر ریحام خان کا تبصرہ

اللہ کی شان !جس کو سعودی عرب تک نے لفٹ نہ کرائی وہ نمبر بلاک کرنے کی باتیں کر رہا ہے، عمران خان کے نمبر بلاک کرنے سے متعلق بیان پر ریحام خان کا تبصرہ

لندن(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے نمبر بلاک کرنے کے بیان پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اللّٰہ کی شان دیکھیں جس شخص کا فون امریکی صدر نہیں اٹھاتا، بھارتی وزیراعظم نہیں اٹھاتا

اور اطلاعات کے مطابق آخری دنوں میں تو سعودی ولی عہد نے بھی لفٹ نہیں کروائی، وہ شخص کہتا ہے کہ میں نے اسٹیبلشمنٹ کے نمبر بلاک کردیے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے

کہ اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آ رہے ہیں لیکن میں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کر دیے ہیں۔) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آرہےہیں لیکن میں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کر دیے ہیں،

جب تک الیکشن کااعلان نہیں ہوتا،تب تک کسی سےبات نہیں ہو گی۔ صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کے علاوہ بھی کردار میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ان کرداروں کے نام لیں گے؟ ان کا کہنا تھاکہ ابھی کرداروں کے نام لینے کا وقت نہیں آیا،

وقت آنے پر ان کرداروں کے نام لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ’نیوٹرلز‘ کوبتایا تھا معیشت مشکل سے مستحکم ہوئی ہے، شوکت ترین نے بھی ان کوسمجھایا سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، جو اس سازش کا حصہ بنے، ان سے سوال کرتا ہوں،

کیا سازش کا حصہ بننے والوں کو پاکستان کی فکر نہیں تھی؟ پاکستان سازش میں شریک لوگوں کی ترجیحات میں نہیں تھا؟ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لایا گیا، اس سے بہتر تھا پاکستان پرایٹم بم گرا دیتے، جو کرمنلز لائے گئے، انہوں نے ہر ادارہ اور جوڈیشل سسٹم تباہ کردیا، کون سا حکومتی آفیشل ان مجرموں کےکیسزکی تحقیقات کرے گا؟ عمران خان کا کہنا تھا

کہ میں سمجھتا تھا کرپشن بااثر شخصیات کیلئے بھی ایشو ہے، میں سمجھتا تھا کہ کرپشن پر ہمارا نظریہ ایک ہے لیکن کرپشن اہم شخصیات کیلئے مسئلہ ہی نہیں تھا، میں صدمے میں ہوں کہ یہ لوگ چوروں کو اقتدار میں لائے، مجھے بارہا کہا گیا آپ کرپشن کیسز کے پیچھے نہ پڑیں

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حضرت بلال رضی اللہ عنہ ، اور حور کا واقعہ

دل کا مرض تھا ، اللہ پاک کا ایک نام پڑھا ، جہاں آپریشن ہونا تھا وہاں دوائی کی ضرورت بھی نہیں پڑی