in

پی ٹی آئی کے سخت مخالف صحافی کو اہم عہدہ دے دیا گیا

پی ٹی آئی کے سخت مخالف صحافی کو اہم عہدہ دے دیا گیا

پی ٹی آئی کے سخت مخالف صحافی کو اہم عہدہ دے دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی سید فہد حسین کو معاون خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دیدی. تفصیلات کے مطابق فہد حسین کی بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا،وزیر اعظم کی جانب سے فہد حسین کو جلد قلمدان سونپا جائے گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں فہد حسین بطور صحافی پی ٹی آئی اور عمران خان کے شدید ناقد رہے ہیں۔ادھر حکومتی وزیر سابق وزیر اعظم کیخلاف بھی سخت زبان استعمال کر رہے ہیں ،) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی ، عمران خان وہ شخص ہے جو جس ہاتھ سے کھاتا ہے ،

اسی کو کاٹتا ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ آخر بلی تھیلے سے باہر آگئی عمران خان نے نیوٹرل کرتے کرتے فوج پر براہ راست الزام لگادیا۔ انہیں نیوٹرل ہونے پر تکلیف یہ ہے کہ اس وینٹیلیٹر کے بغیر اُن کی سیاست زندہ نہیں رہ سکتی۔ فوج نے اس کے لیے اپنی ساکھ داؤ پر لگائی اور آج سے میر جعفر کا الزام سننا پڑ رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلی حکومت سے گورننس اور معاشی حالات ٹھیک نہیں ہو رہے تھے ،

تو اس میں فوج کا کیا قصور؟ فوج نے عمران خان سے یہ تو نہیں کہا تھا کہ اپنے کرونیز کو کھلی چھٹی دو ، خود ہیلی کاپٹر کے رکشے پر بیٹھ کر اٹھانوے کروڑ کا خرچہ کرو۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر قانون رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر روز فوجی قیادت کو دعوت دینے والے نے آج پالش اور برش اٹھالیا، ایک دن گالی، اگلے دن قوالی، باس اور چپڑاسی کی سیاسی زندگی کی کل کہانی یہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آرہےہیں لیکن میں کسی سے بات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کر دیے ہیں، جب تک الیکشن کااعلان نہیں ہوتا،تب تک کسی سےبات نہیں ہو گی۔ صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ

شہباز شریف کے علاوہ بھی کردار میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ان کرداروں کے نام لیں گے؟ ان کا کہنا تھاکہ ابھی کرداروں کے نام لینے کا وقت نہیں آیا، وقت آنے پر ان کرداروں کے نام لوں گا۔) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے

کہ آخر بلی تھیلے سے باہر آ گئی ، عمران خان وہ شخص ہے جو جس ہاتھ سے کھاتا ہے ، اسی کو کاٹتا ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ آخر بلی تھیلے سے باہر آگئی،

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کون سے مشہور بھارتی اداکار کا پاکستان سے گہرا رشتہ ہے؟

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامسلمانوں میں مظبوط ایمان