in

کون سے مشہور بھارتی اداکار کا پاکستان سے گہرا رشتہ ہے؟

کون سے مشہور بھارتی اداکار کا پاکستان سے گہرا رشتہ ہے؟

کون سے مشہور بھارتی اداکار کا پاکستان سے گہرا رشتہ ہے؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انڈیا دونوں ہی آپس میں پڑوسی ملک ہیں مگر کچھ بھارتی اداکاروں کا پاکستان سے گہرا رشتہ ہے۔ بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا پاکستان کے بارے میں کہنا ہے

کہ جب بھی موقعہ ملا پاکستان دیکھنے آئیں گے ،انہوں نے دوران انٹرویو یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ اسلام آباد میں پیدا ہوئیں ہیں اور لاہور سے تعلیم حاصل کی

جبکہ میرے نانا جان کراچی سے تھے اور وکیل تھے ۔امیتابھ بچن نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں، ہماری کئی روایات ایک دوسرے سے ملتی ہیں جبکہ ہم آپ کے یہاں آنے والے اداکاروں گلوکاروں کا کام بھی دیکھتے ہیں جو کہ ہمیں بہت اچھا لگتا ہے

اور آپ کے ڈرامے بھی خوب ہوتے ہیں۔ مشہور بھارتی اداکار سونو کے دادا جان لاہور کے رہنے والے ہیں اور وہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور زندگی میں جب بھی موقعہ ملا وہ پاکستان ضرور آئیں گے، انہوں نے کہا کہ اپنے پاکستانی مداحوں کا اس پیار و محبت اور عزت افزائی کا بہت مشکور ہوں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق فلم بجرنگی بھائی جان کے وقت سلمان خان نے کہا تھا کہ ان کی اگر اس فلم کو پڑوسی ممالک میں بھی تشہیر کرنے کا موقعہ ملا تو وہ اس کی تشہیر کے لیے ضرور جائیں گے۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ بھی پاکستان آنا چاہتی ہیں اور ان کے شوہر سیف علی خان کے بہت سے رشتےدار پاکستان میں موجود ہیں

تو ان سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ لوگ ہم سے کتنا پیار کرتے ہیں اس کے علاوہ کرینہ پاکستانی کھانوں کی بھی شوقین ہیں۔ اداکار سنی دیول سے ایک انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کبھی پاکستان تو نہیں جائیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے جب بھی موقعہ ملا تو ضرور جائیں گے

کیونکہ وہاں کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں، مجھے اکثر ائیرپورٹ پر ملتے ہیں تو بہت خلوص اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سنی دیو کرتار پور راہدی کے موقعے پر پاکستان آئے تھے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہمشکل بھی منظرِ عام پر آگئی

پی ٹی آئی کے سخت مخالف صحافی کو اہم عہدہ دے دیا گیا