in

دلہن پیسے لے کر غائب ۔۔ دھوکا دلہن نے دیا لیکن دلہے اور باراتیوں کو اچانک جیل کیوں جانا پڑا؟

دلہن پیسے لے کر غائب ۔۔ دھوکا دلہن نے دیا لیکن دلہے اور باراتیوں کو اچانک جیل کیوں جانا پڑا؟

کسی بھی انسان کے ارمان ٹوٹ جائیں تو اس کیلئے اس
سے بڑا دکھ کوئی نہیں ہوتا اور شادی کرنے کا ارمان تو ہر کسی کا ہوتا ہے مگر پاکستان میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو دولہے کی طرح تیار ہو کر بارات لیکر گیا تو لیکن لڑکی کو بیاہ کر گھر لانے کی بجائے تھانے پہنچ گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ سیالکوٹ کے شہر ڈسکہ کا ایک نواجوان جس کا نام ذیشان شوکت ہے اور اس کی عمر 24 سال ہے۔ اس کی ہونے والی بیوی سرگودھا کی رہائشی تھی جسے اس نے جہیز کیلئے

سامان بنانے اور اس کی فیملی کی مدد کی خاطر دھائی لاکھ روپے شادی سے پہلے ہی دے دیے لیکن جب وہ باراتیوں کے ہمراہ بارات لیکر لڑکی کے گھر پہنچا تو دیکھا کے گھر پر ایک بڑا سا تالہ لگا ہوا ہے جسے دیکھ کر اس کے تو رنگ اڑ گئے۔

اس صورتحال میں اس نے پڑوسیوں سے پو چھا کہ یہ کہاں گئے کچھ معلوم ہے تو اس نے کہا کہ تقریباََ 3 دن سے یہ گھر بند ہے یہی نہیں دولہے کو سب سے بڑا دھچکا تو تب لگا

جب رشتہ کروانے والے لوگ بھی غائب تھے۔ اب دولہے میاں فوراََ پولیس تھانے چلے گئے اور انہیں سارا ماجرا فر فر سنا دیا کہ ابھی ہماری منگنی ہی ہوئی تھی اور اب دولہن میرے ڈھائی لاکھ لیکر فرار ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ لڑکے کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس سے درخواست ہے کہ ہمیں لڑکی بازیاب کروا دیں یا پھر ہمارے رقم واپس دلوا دیں مزید یہ کہ اس موقعے پر دولہے کا کہنا تھا کہ ہم غریب کسان ہیں

اور ایک ایک روپیہ میرے والدین نے میری شادی کیلئے جوڑا تھا لیکن وہ سب لیکر بھاگ گئی اب میں اپنے علاقے میں کس منے سے جاؤں گا جب میرے ساتھ دلہن نہیں ہو گی۔

آخر میں آپکو یہ بتاتے چلیں کہ دولہے ہونے والی بیوی اور اس کی والدہ کیخلاف مقدمہ درج کروایا اور یوں دولہے نے اپنا شادی والا دن جیل میں گزارا۔ بہر حال یہ ایک اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تھا جو کہ آج سے تقریباََ 2 سال پہلے پیش آیا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایکشن کا ری ایکشن،پی ٹی آئی نے احتجاجاً سیالکوٹ شہر بند کرنے کی اپیل کر دی

ادرک کھانے کےشوقین افراداللہ تعالیٰ کے نبی حضورکریم ﷺکا فرمان سُن لیں!