ایکشن کا ری ایکشن،پی ٹی آئی نے احتجاجاً سیالکوٹ شہر بند کرنے کی اپیل کر دی
سیالکوٹ(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے جلسے کی اجازت نہ دینے پر آج سیالکوٹ شہر بند کرنے کی کال دے دی، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے آج سیالکوٹ شہر بند کرنے کی کال دے دی اور کارکنان کو رات جلسہ گاہ میں رہنےکی ہدایت کردی، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ معلوم ہوا ہے انتظامیہ جلسہ گاہ میں انتظامات کودرہم برہم کرناچاہتی ہے،
پُر امن جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے. انہوں نے کہا کہ 10 روز قبل دی گئی درخواست پرآخری روزانکارکافیصلہ سنایاگیا،دوسری طرف) پولیس نے سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بلا اجازت سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کے انتظامات کرنے پر کریک ڈاون کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے جلسہ گاہ سے رہنما تحریک انصاف علی اسجد ملہی اور سابق ڈی جی اینٹی کرپشن اسلم گھمن کو بھی حراست میں لے لیا۔جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔تحریک انصاف کے کارکنوں کے منتشر ہونے کے بعد
کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان کو ہٹایا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کی تیاریاں جاری تھیں۔
ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے ،مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں سی ٹی آئی گراونڈ میں جلسے کیخلاف درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراونڈ میں جلسے کو روکیں۔ضلعی انتظامیہ کا
اس حوالے سے کہنا ہے کہ مالکان کی رضا مندی کے بغیر کسی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسے کی کال پر مسیحی کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، اجازت کے بغیر جلسہ کرنے سے امن و امان کا خطرہ ہے، سی ٹی آئی گراؤنڈ کے علاوہ کسی اور جگہ جلسہ کرنے کہ درخواست دی جائے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پرامن جلسہ ہمارا حق ہے، عمران خان آج ضرور سیالکوٹ آئیں گے۔ڈی پی او سیالکوٹ کا مؤقف ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
ڈی پی او سیالکوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے بھی تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کو ضلعی انتطامیہ نے روک دیا ہے، کرسچن کمیونٹی نے درخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں، سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا۔