ابتک کی سب سے بڑی خبر! شہباز شریف کیخلاف انکوائری کرنیوالے ڈاکٹر رضوان انتقال کرگئے
لاہور(ویب ڈیسک) شہباز شریف سمیت مختلف مشہور مقدمات کی انکوائری کرنے والے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر رضوان کو لاہور میں دل کا دورہ پڑا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ وہ جوہر ٹاؤن کے رہنے والے تھے۔ ان کی پہچان ایک دلیر اور فرض شناس افسر کے طور پر تھی۔ وہ شہباز شریف
کیخلاف انکوائری کررہے تھے اور موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی انہیں عہدے سے ہٹادیا تھا۔ وہ شوگر مافیا کیخلاف تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ بھی تھے اور مافیا کے دباؤ پر انہیں ہٹایا گیا تھا۔ وہ ایس ایس پی شکار پور بھی رہے
جہاں انہوں نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پی پی کے وزیر امتیاز شیخ، سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اجرتی قاتلوں، منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر رضوان کے خلاف انکوائری شروع کرادی تھی۔
ڈاکٹر رضوان نے نقیب اللہ قتل کیس کے بھی تفتیش کی تھی جس میں انہوں نے ہر طرح کے دباؤ کا سامنا کیا تھا، باالآخر انہیں اس عہدے سے بھی ہٹادیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سا بق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو
دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔ مرحوم جوہر ٹاؤن کے رہنے والے تھے جنہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ڈاکٹر رضوان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس کرنےوالے ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے ہیں ،
مرحوم بہت دلیر ، فرض شناس تھے ، اللہ انہیں جنت میں جگہ نصیب فرمائے ۔ آمین۔ شہبازگل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسے ان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے۔سب کچھ اتنا اچھا مینیج کیا جاتا ہے
جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو۔ یہ اتفاقی حادثہ نہیں،ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں لوگوں کو مارا جا رہا ہےہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو لاہور کے سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔